Submitted by MSQURESHI on Thu, 02/24/2022 - 15:21
اُردو یونیورسٹی اور مائیکرو فلم سنٹر کے درمیان یادداشتِ مفاہمت PressClippings

اُردو یونیورسٹی اور مائیکرو فلم سنٹر کے درمیان یادداشتِ مفاہمت
تحقیقی پروگرامس میں اشتراک اور نادر کتابوں کے ڈیجیٹلائزیشن کی راہ ہموار
حیدرآباد، 23 فروری (پریس نوٹ) ہارون خان شیروانی مرکز برائے مطالعاتِ دکن، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور نور انٹرنیشنل مائیکرو فلم سنٹر (NIMC)، نئی دہلی نے علمی معلومات کا تبادلہ، تحقیقی اور تعلیمی پروگراموں کے مشترکہ انعقاد، مطالعاتِ دکن پر نادر کتابوں اور مخطوطات کے ڈیجیٹلائزیشن، باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بین الاقوامی اور قومی سیمینارز، کانفرنسیں ا ورکشاپس کے اہتمام کے لیے ایک یادداشتِ مفاہمت طئے کی ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر اور ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری، ڈائرکٹر، NIMC نے آج یادداشتِ مفاہمت پر دستخط کیے۔
اشتراک کے ذریعہ بالخصوص دکن کے منفرد ہند-فارسی ورثے کے تاریخی اور ثقافتی پہلوو ¿ں کو اجاگر کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ اس موقع پر پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر، مانو، جناب علی اے نیرومند، ریجنل ڈائرکٹر برائے جنوبی ہندوستان ، NIMC، مانو سے پروفیسر سلمیٰ احمد فاروقی، ڈائرکٹر، مرکز، پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار، پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈین تعلیمات بھی موجود تھے۔ پروفیسر عزیز الدین حسین، مولانا آزاد چیئر، مانو نے اس یادداشت مفاہمت کو قطعیت دینے میں اہم رول ادا کیا۔
بعد ازاں، ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری اور جناب علی اکبر نیرومند نے شعبہ فارسی کا معائنہ کیا اور پروفیسر عزیز بانو، ڈین، اسکول برائے السنہ، لسانیات اور ہندوستانیات سے ملاقات کی۔ انہوں نے مستقبل میں شعبہ فارسی کے تعاون سے طلبہ کے لیے ورکشاپ اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کے انعقاد کے علاوہ گوشہ ”ایران شناسی“ کی پیشکش کی۔