Submitted by MSQURESHI on Fri, 02/25/2022 - 16:29
PRO Office Image 2nd Raja Dhanrajgir Memorial Lecture at MANUU Hyderabad: The Department of Persian, Maulana Azad National Urdu University (MANUU) in collaboration with National Council for Promotion of Urdu Language (NCPUL), New Delhi is organizing 2nd Raja Dhanrajgir M PressRelease
یکجہتی کے فروغ میں صوفیاءکے رول پر مانو میں دھنراج گیر یادگاری لیکچر
حیدرآباد، 25 فروری (پریس نوٹ) شعبہ فارسی ،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ، نئی دہلی کے اشتراک سے دکن کی مشہور و معروف شخصیت راجہ دھن راجگیر سے موسوم دوسرے یاد گاری خطبے کا 16 مارچ 2022 کو 12:00 بجے دن آئی ایم سی اسٹوڈیو میں اہتمام کیا جارہا ہے۔
پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی، صدر شعبہ فارسی کے بموجب ممتاز اسکالر پروفیسر ایس ایم عزیز الدین حسین، سابق ڈائرکٹر رضا لائبریری، رامپور اور سابق ڈین ہیومنٹیز و سابق صدر شعبہ تاریخ ، جا معہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی ”علوم وباہمی یکجہتی کے فروغ میں صوفیائے دکن کا حصہ: فارسی ماخذ کے حوالے سے“ کے زیر عنوان میموریل لیکچر پیش کریں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ راجہ دھن راجگیر کی صاحبزادی راجکماری اندرا دیوی دھن راجگیر، سفیرِ ثقافتِ دکن مہمان خصوصی ہوں گی۔ پروفیسر شیخ عقیل احمد، ڈائرکٹر، این سی پی یو ایل اور پروفیسر شیخ اشتیاق احمد، رجسٹرار، مانو مہمانانِ اعزازی ہوں گے۔پروفیسر عزیز بانو، ڈین اسکول برائے السنہ، لسانیات و ہندوستانیات لیکچر کی کنوینر اور ڈاکٹر سیدہ عصمت جہاں، اسسٹنٹ پروفیسر کوآرڈینیٹرہیں۔ لیکچر آئی ایم سی کے یو ٹیوب چیانل www.youtube.com/imcmanuu پر راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔