Submitted by MSQURESHI on Wed, 03/02/2022 - 10:59
PRO Office Image اردو جاب میلہ، مانو میں 3 مارچ سے آف لائن انٹرویوکی بھی سہولت PressRelease

حیدرآباد، یکم مارچ(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کی جانب سے مانو طلبہ اور اردو جاب میلے کے رجسٹرڈ شدہ امیدواروں کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ایم بی اے، آئی ٹی آئی ڈپلومہ ہولڈر اور بی ٹیک طلباءکے لیے 3 مارچ 2022 کوآف لائن انٹرویو منعقد کیا جارہا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام اردو جاب میلے کے تحت4فروری 2022 سے آن لائن انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈاکٹر محمد یوسف خان ، انچارج ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کے مطابق جاب میلے میں شرکت کرنے والی کمپنیوں نے اب خواہشمند امیدواروں کے آف لائن انٹرویوز کا سلسلہ شروع کیا ہے۔اس ضمن میں enable careers کی جانب سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلبا اور اردو جاب میلے کے رجسٹرڈامیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے جس کے دوران ایم بی اے طلبا کا شری رام لائف انشورنس کمپنی، حیدرآباد اورUnstring Technical Solutions ، حیدرآباد کے لیے آئی ٹی آئی و بی ٹیک کامیاب طلبا کے انٹرویو 3مارچ 2022 کو صبح 9 بجے شروع ہوں گے۔ تمام رجسٹرڈ طلبا سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ بپابندی وقت ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل، مانو پر موجود رہےں۔
مانو نے 4 فروری 2022 کو اولین تلنگانہ اردو جاب میلہ کا آن لائن طریقے سے افتتاح کیا جو کہ اب مارچ 2022 تک آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے جاری رہے گا۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9848171044 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

فروغِ زبان کے لیے اساتذہ کو طلبا کی نفسیات سے واقف ہو نا ضروری ۔پروفیسر عزیز بانو
 ا ردو یونیورسٹی میں لینگویج ڈیولپمنٹ پر پانچ روزہ آن لائن ورکشاپ کا انعقاد
حیدرآباد، یکم مارچ(پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ¿ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اساتذہ کے لیے (Language Development)پر پانچ روزہ آن لائن ورکشاپ کا افتتاح 28فروری 2022 کو عمل میں آیا۔ پروفیسرعزیز بانو،ڈین،اسکول برائے السنہ لسانیات اور ہندوستانیات ،مانو نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ زبان ترسیل کا ذریعہ ہے ۔تدریسِ زبان کے روایتی طریقہ کار میں مواد کو اہمیت حاصل تھی جبکہ جدید طریقہ کار میںلسانی مہارتوں پر توجہ مرکوز کی جا تی ہے ۔فروغِ زبان کے لیے اساتذہ کو طلبا کی نفسیات سے واقف ہو نا ضروری ہے ۔پروفیسرمحمد عبدالسمیع صدیقی،ڈائرکٹر ،مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ¿ تعلیم نے آن لائن ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔جناب اشرف نواز،اسسٹنٹ پروفیسر،شعبہ ¿ تعلیم و تربیت ،مانو نے افتتاحی اجلاس کی کار وائی چلائی ا ور شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر فرحت علی،اسسٹنٹ پروفیسر،شعبہ ¿ تعلیم و تربیت ورک شاپ کے کو آرڈینیٹر ہےں۔ قبل ازیں،ڈاکٹر عبدالعلیم کی تلاوت قرآن سے افتتاحی اجلاس کا آغاز ہوا۔پہلے تکنیکی اجلاس میںپروفیسر احمد محفوظ،صدر شعبہ ¿ اردو،جامیہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی نے” حصولِ زبان اور تدریس زبان “کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی۔