Submitted by MSQURESHI on Mon, 03/07/2022 - 11:45
MANUU signs MoU with NALSAR  for academic collaboration  Hyderabad :  Maulana Azad National Urdu University (MANUU) and National Academy of Legal Studies And Research (NALSAR) University  of Law,  have entered into a Memorandum of Understanding (MoU) today to pursue academic collaboration and research activities, mutual exchange of expertise, more particularly for the launching of MA (Legal Studies) programme for the academic year 2022-23 by MANUU.  The MoU was signed today by Prof. Syed Ainul Hasan, Vice C مانو اور نلسار کے درمیان تعلیمی اشتراک پر یادداشت مفاہمت PressRelease

مانو اور نلسار کے درمیان تعلیمی اشتراک پر یادداشت مفاہمت

حیدرآباد، 4 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور نلسار یونیورسٹی آف لاءکے درمیان تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں اشتراک کے لیے آج ایک یادداشت مفاہمت کی گئی۔ مانو کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن اور نلسار کے وائس چانسلر پروفیسر فیضان مصطفی نے اس یادداشت پر دستخط کیے۔ یادداشت کے تحت مانو میں آئندہ تعلیمی سال سے شروع ہونے والے ایم اے لیگل اسٹڈیزکورس کی تدریس میں نلسار کی جانب سے اساتذہ اور تدریسی مہارت فراہم کی جائے گی۔ طلبہ کو نلسار میں بھی چند کلاسس میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
دستخط کے موقع پر اردو یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ؛ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار، مانو؛ پر وفیسر و بالاکشٹا ریڈی، رجسٹرار، نلسار، ڈاکٹر پی ایس منور حسین، فینانس آفیسر انچارج، مانو؛ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری، صدر نشین ایم او یو کمیٹی و ڈائرکٹر آئی کیو اے سی بھی موجود تھے۔
 
مانو شعبہ تعلیم نسواں میں بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پرپروگرامس
حیدرآباد، 4 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ ¿ تعلیمِ نسواں کی جانب سے بین الاقوامی یومِ خواتین کے موقع پر مختلف علمی، ادبی وتہذیبی پروگرامس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں شعبہ تعلیمِ نسواں کی صدر ، ڈاکٹر آمنہ تحسین نے بتایا کہ 8 مارچ 2022 کو دوپہر 3 تا 5 بجے ، سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں سمپوزیم بہ عنوان ”خواتین کی بااختیاری: مسائل اور حکمتِ عملیاں“ منعقد ہوگا ۔ اس سمپوزیم کی صدارت پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ‘ نائب شیخ الجامعہ کریں گے جبکہ محترم شاہنواز قاسم ‘ آئی پی ایس و ڈائرکٹر مائناریٹی ویلفیئر‘ حکومت تلنگانہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت ہوں گے۔ سمپوزیم میں پروفیسر پدمجا شاہ‘ سابق صدر شعبہ ماس کمیونی کیشن اینڈ جر نلزم عثمانیہ یو نیورسٹی، پروفیسر فریدہ صدیقی، ڈین اسکول آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنسس، پروفیسر شاہدہ، ڈائرکٹر انچاج سنٹر فار ویمن اسٹڈیز کے علاوہ کیپٹن سیدہ سلویٰ فاطمہ خواتین کے مختلف مسائل اور ان مسائل کے خاتمہ کی حکمت عملیوں پر خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر مانو ڈرامہ کلب کی جانب سے ڈرامہ ” عورت کے سفرِ حیات کا ساگا“ اور مونو ایکٹ ”جہیز : عورت کے سماجی وثقافتی استحصال کی علامت“ پیش کیا جائے گا ۔ جس میں مانو کے طلباءو طالبات حصہ لیںگے۔ بین الاقوامی یومِ خواتین کے حوالے سے مانو کے طلبہ کے لیے ”چارٹ میکنگ مقابلہ بہ عنوان” صنفی تعصب کا خاتمہ“ رکھا گیا ہے۔
ڈاکٹر آمنہ تحسین نے مزید بتایا کہ شعبہ معاشیات کے اشتراک سے 9 مارچ کو پروفیسر حلیمہ سعدیہ رضوی ، صدر شعبہ معاشیات، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کی جانب سے آن لائن توسیعی خطبہ بہ عنوان ” صنف اور ترقی “ پیش ہو گا جبکہ 14 مارچ کو 3:30 تا 5:30 بجے شام آن لائن خواتین کی شعری نشست بہ عنوان ”ایک شام عظمتِ نسواں کے نام“ منعقد ہوگی۔ اس شعری نشست کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن‘ وائس چانسلر‘ مانو کریں گے۔ مہمانانِ خصوصی پروفیسر اشرف رفیع، سابق صدر شعبہ ¿ اردو، عثمانیہ یونیورسٹی ہوں گی۔ جبکہ مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے مقبول شاعرہ محترمہ تسنیم جوہر‘ شرکت کریں گی۔ آن لائن شعری نشست میںشرکت کر نے والی شاعرات میں‘پروفیسر رفیعہ شبنم عابدی( ممبئی)، محترمہ عذرا نقوی (دہلی)، ڈاکٹر شبنم عشائی ( سری نگرکشمیر)، پروفیسر شہناز نبی (کولکتہ)، ڈاکٹر نصرت مہدی ( بھوپال)، ڈاکٹر روبینہ شبنم (پنجاب )، ڈاکٹر شائستہ یوسف ( بنگلور) اورڈاکٹر کہکشاں تبسم ( بھاگلپور، بہار) شامل ہیں۔ نظامت ڈاکٹر آمنہ تحسین، صدر شعبہ تعلیمِ نسواں کی ہو گی۔یہ پروگرام آئی ایم سی مانو کی جانب سے فیس بک اور یو ٹیوب چیانل پر راست ٹیلی کاسٹ ہوگا جسے تمام افراد ملاحظہ کر سکتے ہیں۔