اردو یونیورسٹی میں آن لائن ورکشاپ کا اختتام۔ پروفیسر اشتیاق احمد و دیگر کا خطاب
حیدرآباد، 7 مارچ (پریس نوٹ) مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ¿ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اساتذہ کے لیے (Language Development) پر 5 روزہ آن لائن ورکشاپ کا اختتامی اجلاس بتاریخ 4مارچ2022 ہوا۔ پروفیسرشیخ اشتیاق احمد، رجسٹرار نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ اسکول ٹیچرس اور مدرسہ ٹیچرس کی تربیت کا کوئی باضابطہ انتظام نہیں ہے۔ اس ضمن میں سی پی ڈی یو ایم ٹی کی پیش رفت قابلِ مبارکباد ہے ۔ اس مرکز کی جانب سے منعقدہ مختلف ورکشاپ سے ہندوستان بھر کے اردو میڈیم اساتذہ استفادہ بھی کر رہے ہیں۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر پروفیسر فاروق بخشی، صدر، شعبہ ¿ اردو،مانو نے کہا کہ زبان ہمیشہ سے اظہارِ خیال کا وسیلہ رہی ہے اشاروں اور کنایوں سے بھی خیال کی تر سیل ہو سکتی ہے لیکن یہ ترسیل مکمل اور واضح نہیں ہوتی۔ اس کے برخلاف زبان کے استعمال سے خیال کی ترسیل واضح اورصاف طورپر ہو تی ہے۔ اساتذہ کو زبان پر عبور حاصل کر نا چاہیے تاکہ وہ تدریس میں کامیاب ہو سکیں۔ اساتذہ کے ذریعہ ہی طلبہ میں زبان کی مہارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ پروفیسرمحمد عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر مرکز نے ورکشاپ کی روداد پیش کی۔
جناب اشرف نواز،اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ ¿ تعلیم و تربیت نے اختتامی اجلاس کی کار وائی چلائی اور ہدیہ تشکر پیش کیا۔ ورکشاپ میں شامل اساتذہ میں سے محمد جنید ابرار (مہاراشٹر)نے ورکشاپ سے متعلق اپنے تاثرات پیش کیے۔قبل ازیں،ڈاکٹرعاطف عمران، اسسٹنٹ پرفیسرکی تلاوت قرآن سے اختتامی اجلاس کا آغاز ہوا۔ جناب اشرف نواز اور ڈاکٹرفرحت علی،اسسٹنٹ پروفیسرس اس 5 روزہ ورکشاپ کے کو آرڈینیٹرس رہے۔
اردو یونیورسٹی میں پلاسٹک کے استعمال کے خلاف شعور بیداری پروگرام
حیدرآباد، 7 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، اسکول آف سائنسز ، میں”آزادی کا امرت مہوتسو“ کے تحت 4 مارچ 2022 کو حکومت ہند کے فلیگ شپ پروگرام ”سنگل یوز پلاسٹک (SUP) کے استعمال پر پابندی“ کے تعلق سے شعور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروفیسر سلمان احمد خان، ڈین، اسکول آف سائنسز نے کوڑا کرکٹ کو الگ کرنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی اور SUP کے ممکنہ ماحول دوست متبادل کے استعمال پر زور دیا۔پروفیسر ایس مقبول احمد نے ماحول پر پلاسٹک کے مضر اثرات کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ایس یو پی کے تحت آنے والی اشیاءکے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔
ایس یو پی پروگرام کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ارا خان نے خیرمقدمی خطاب کیا اور شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر ایم اے قدوس، اسسٹنٹ رجسٹرار اسٹیٹ سیکشن نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے صفائی عملے کو کیمپس کو ایس یو پی سے پاک رکھنے کی ہدایت دی گئی۔ اساتذہ ڈاکٹر مسرور فاطمہ، ڈاکٹر عارف احمد، ڈاکٹر معراج الاسلام روباب، ڈاکٹر سبھاش، ڈاکٹر رضوان الحق انصاری، ڈاکٹر ماجد کے علاوہ جناب علی نعمان، انچارج ہاوز کیپنگ اسٹاف، اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ بھی موجود تھا۔