Submitted by MSQURESHI on Tue, 03/08/2022 - 18:25
یومِ خواتین پر وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کے ہاتھوں خصوصی پوسٹرس کا اجراء PressRelease

”اُردو یونیورسٹی صنفی مساوات کی حامی“
یومِ خواتین پر وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کے ہاتھوں خصوصی پوسٹرس کا اجراء
حیدرآباد، 8 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں عالمی یومِ خواتین کے سلسلے میں آج پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کے ہاتھوں شعبہ تعلیمِ نسواں کا تیار کردہ پوسٹرس بموضوع ”اردو یونیورسٹی صنفی مساوات کی حامی“ اور ”کیا آپ صنفی امتیاز کو ختم کرنے میں مدد کریں گے؟“ کا رسم اجراءعمل میں آیا۔ اس موقع پر پروفیسر شیخ اشتیاق احمد، رجسٹرار اور ڈاکٹر آمنہ تحسین، صدر شعبہ ¿ تعلیمِ نسواں بھی موجود تھے۔
پروفیسر سید عین الحسن نے اس موقع پر اپنے پیام میں نہ صرف یونیورسٹی بلکہ سارے عالم کے لوگوں کو دعوت دی کہ ایک بار پھر غور کریں اور مردو و عورت میں موجود عدم مساوات کو دور کریں۔ انہوں نے کہا کہ عورت کو بھی وہی حقوق دینا چاہیے جو مردوں کو حاصل ہیں۔ ملک کے دستور میں بھی خواتین کے مساوی حقوق اور بااختیاری پر توجہ دلائی گئی ہے۔ انہوں نے شعبہ ¿ تعلیم نسواں کو اور بالخصوص پروفیسر شاہدہ، ڈائرکٹر انچارج مطالعاتِ نسواں، پروفیسر فریدہ صدیقی، ڈین اسکول آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسس اور ڈاکٹر آمنہ تحسین کو ویبنار کے انعقاد کے لیے مبارکباد پیش کی۔
اس دوران نیشنل سروس اسکیم سیل اور داخلی شکایات کمیٹی کے اشتراک سے یومِ خواتین کے سلسلے میں طلبہ والینٹرس پروفیسر محمد فریاد، پروگرام کو آرڈینیٹر این ایس ایس کی نگرانی میں یونیورسٹی کے افسران کو ”مانو خواتین کا احترام کرتا ہے“ کے نعرے پر مشتمل بیجیس لگائے۔ اس موقع پر پروفیسر فریاد نے خواتین کے حقوق کے متعلق شعور بیداری کا پیام دیا۔
دوپہر میں سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں سمپوزیم بہ عنوان ”خواتین کی بااختیاری: مسائل اور حکمتِ عملیاں“ منعقد ہوا ۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ ‘ نائب شیخ الجامعہ نے صدارت کی۔ جناب شاہنواز قاسم ، آئی پی ایس و ڈائرکٹر مائناریٹی ویلفیئر، حکومت تلنگانہ مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر مانو ڈرامہ کلب کی جانب سے ڈرامہ ” عورت کے سفرِ حیات کی کہانی“ اور مونو ایکٹ ”جہیز : عورت کے سماجی وثقافتی استحصال کی علامت“ پیش کیا گیا ۔ جس میں مانو کے طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔