مانو میں اردو صحافت کا دو سو سالہ جشن، لوگو ڈیزائن مقابلہ
مانو میں اردو صحافت کا دو سو سالہ جشن، لوگو ڈیزائن مقابلہ
PressRelease
مانو میں اردو صحافت کا دو سو سالہ جشن، لوگو ڈیزائن مقابلہ
جیتنے والے کو 10 ہزار کا انعام۔ 20 مارچ آخری تاریخ
حیدرآباد، 10 مارچ (پریس نوٹ) اردو صحافت کی ’دو صد سالہ تقریبات‘ کے ایک حصے کے طور پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت ، گرافک و لوگو ڈیزائنرز کو ان تقریبات کا لوگو تیار کر کے دس ہزار روپے جیتنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔لوگو ڈیزائن مقابلے کے لیے اندراجات جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 مارچ 2022 مقرر ہے۔ بہترین لوگو کے تخلیق کار کو دس ہزار روپے بطور انعام دیے جائیں گے اور منتخب لو گو یونیورسٹی کے عزت مآب وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن 27 مارچ کو جاری کریں گے۔لوگو کا تخلیقی اور دلکشن ہونا ضروری ہے۔ ’اردو صحافت کے 200 سال کی تکمیل کے ساتھ اردو صحافت کو فروغ دینے کے شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے مشن کی عکاسی کا اظہار بھی لوگو سے ہونا چاہیے۔
شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت کے ڈین پروفیسر احتشام احمد خان نے کہا کہ مقابلہ کا مقصد نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کر تے ہوئے انہیں تخلیقی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو اخبارات کے گرافک اینڈ ڈیزائننگ سیکشنوں میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد نیز اردو صحافت کے طلبہ کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ اس مقابلے میں حصہ لے کر ان تقریبات کا حصہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ دو صد سالہ تقریبات میں لوگو ڈیزائن مقابلے کے علاوہ اردو صحافت پر مبنی ویڈیو یادداشتیں، ویڈیو ڈاکیومنٹری پروڈکشن اور ڈرامہ مقابلے شامل ہیں۔
پروفیسر احتشام احمد خان کے بموجب مقابلے میں داخل کیا جانے والا لوگو ’اردو صحافت‘ کی مثالی تاریخ اور مستقبل کی جھلک پیش کرتا ہو۔
جناب معراج احمد، اسسٹنٹ پروفیسر جو مقابلے کے انچارج بھی ہیں کے مطابق مقابلے میں حصہ لینے والے گرافک و لوگو ڈیزائنرز ابتدائی طور پر لوگو کی ہائی ریزولوشن (ڈی پی آئی 600) تصویر (جے پی ای جی فارمیٹ میں) جس میں تقریبات کا سلوگن (اردو صحافت کے 200 سال) اردو اور انگریزی میں الگ الگ یا دو لسانی درج ہو، بھیجیں گے۔مقابلے میں حصہ لینے والوں کو لوگو کے متعلق مختصر تعارف (زیادہ سے زیادہ 100 الفاظ میں) جمع کرانی ہوںگی۔ لوگو کا ڈیزائن ملٹی کلر ہو سکتا ہے۔ مقابلہ جیتنے والے کو ڈیزائن کردہ لوگو کی اصل اوپن سورس فائل کے علاوہ جے پی ای جی، پی این جی، بی ایم پی، ٹی آئی ایف ایف فارمیٹس والی تصویریں فراہم کرنی ہوں گی۔
لوگو کا آئیڈیا اصلی ہونا چاہیے اور اسے دوسروں سے نقل نہیں کیا جانا چاہیے۔ یونیورسٹی کو لوگو کے استعمال اور اس میں ترمیم و تبدیلی کا حق ہوگا۔ خواہش مند گرافک و لوگو ڈیزائنرز اس گوگل فارم لنک https://forms.gle/pV9jEdTcSJNthSdK6کے ذریعے اپنے اندراجات جمع کراسکتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے ای میل meraj.ahmad@manuu.edu.in یا فون نمبر 040-23120600 / 700ایکسٹنشن 3513 یا موبائل نمبر 7500496666 سے حاصل کرسکتے ہیں۔