کلیات فارسی راجہ چندولال شادان کی اشاعت و اجرائ
حیدرآباد، 14 مارچ (پریس نوٹ) دکن کی سرزمین کے مشہور و معروف شاعر چندو لعل شادان کی ”کلیاتِ فارسی راجہ چندو لعل شادان“ کی اشاعت عمل میں آئی ہے۔ اس کی ترتیب و تدوین پروفیسر شیخ اشتیاق احمد، رجسٹرار، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی، صدر شعبہ ¿ فارسی نے کی ہے ۔ چندو لعل شادان جو اردو اور فارسی کے شاعر بھی تھے صاحب تصانیف بھی۔ ان کے فارسی دیوان کے دو ضخیم مخطوطے سالار جنگ میوزیم میں محفوظ ہیں جن کی ابھی تک اشاعت نہیں ہوئی تھی۔ یہ دونوں دیوان نعت ،منقبت ،غزلیات ، رباعیات اور مثنویات پر مشتمل ہیں اور یہ کلیات اسی پر مشتمل ہے۔ 268 صفحات پر مشتمل دیوان جو راجکماری اندرا دیوی دھن راجگیر کی سرپرستی میں منظر عام پر آیا ہے اور پروفیسر سید عین الحسن عابدی ،شیخ الجامعہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کے نام معنون ہے۔ اسے مقدمہ کے ساتھ تنویر پبلشر ،حیدرآباد سے جنوری 2022میں شائع کیا گیا ہے۔
شعبہ ¿ فارسی، مانو کے زیر اہتمام اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ، نئی دہلی کے اشتراک سے دکن کی مشہور و معروف شخصیت راجہ دھن راجگیر سے موسوم دوسرے یاد گاری خطبہ 16 مارچ 2022 کو 12:00 بجے دن آئی ایم سی اسٹوڈیو میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس لیکچر کے موقع پر اس کلیات کا رسم اجرا عمل میں آرہا ہے۔ اس کے علاوہ یادگاری خطبہ کے موقع پر پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی کی ایک اور کتاب ”فارسی دیوانِ ملا وجہی“ کا رسم اجراءبھی عمل میں آئے گا۔
اسماءسلطانہ کو مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی
حیدرآباد 14 مارچ (پریس نوٹ ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ مینجمنٹ و کامرس کی اسکالر اسماءسلطانہ دخترمحمدعارف ( مرحوم) کو پی ایچ ڈی کا اہل قراردیا گیاہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”کیش لیس (بلا نقدی) معیشت کی طرف گاہکوں کا ادراک۔ ادائیگی بینکوں کا مطالعہ“ ڈاکٹر شیخ قمرالدین، اسسٹنٹ پروفیسر کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 3فروری 2022 کو منعقد ہوا تھا۔