Submitted by MSQURESHI on Thu, 03/17/2022 - 19:57
اُردو صحافت کے دو سو سال پر قومی ویبنار PressRelease

اُردو صحافت کے دو سو سال پر قومی ویبنار

حیدرآباد، 17 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت اور جریدے ”کمیونکیشن ٹوڈے“ کے اشتراک سے ”اردو صحافت کے 200 سال“ پر قومی ویبنار کا 20 مارچ 2022ءکو 5 بجے شام گوگل میٹ پر انعقاد عمل میں آئے گا۔ پروفیسر احتشام احمد خان، ڈین اسکول برائے ترسیل عامہ و صحافت، مانو؛ پروفیسر محمد فریاد، صدر شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت، مانو؛ ڈاکٹر عبداللہ، صدر شعبہ ترسیل عامہ و صحافت، بی آر سریندرناتھ کالج، کولکتہ مہمان مقررین میں شامل ہیں۔ پروفیسر سنجیو بھناوت، ایڈیٹر کمیونکیشن ٹوڈے ، ویبنار کے کنوینر ہیں؛ ڈاکٹر اوشا ساہنی، ڈپٹی ایڈیٹر ، آرگنائزنگ سکریٹری اور محترمہ پرتھوی سینگر، ریسرچ اسکالر سی ایم سی یونیورسٹی، جئے پور انتظامات کی نگرانی کریں گی۔

منہاج العابدین قاسمی دیناجپوری کو پی ایچ ڈی

حیدرآباد، 17 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ ¿ ترجمہ کے اسکالر کو منہاج العابدین قاسمی دیناجپوری ولد مولانا ظفر عالم کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”تاریخ کی منتخب عربی کتابوں کے بیسویں صدی میں کیے گئے اردو تراجم: ایک جائزہ“ پروفیسر محمد ظفر الدین (مرحوم) کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 24 فروری 2022 کو ہوا تھا۔

پروفیسر عین الحسن کے ہاتھوں ویب پورٹل نوکری ٹرینڈز ڈاٹ کام کا افتتاح

حیدرآباد، 17 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کے ہاتھوں آج نوجوانوں کے لیے ملازمتوں اور روزگار کے حصول میں رہنمائی کرنے والے ویب پورٹل Naukritrends.com کا افتتاح عمل میں آیا۔ ویب سائٹ پر اردو اور رومن اردو میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے معلنہ روزگار اعلامیوں کی تفصیلات فراہم کی جارہی ہیں۔ اردو زبان میں روزگار کے مواقع کی نشاندہی اور اس کے حصول کے لیے درکار رہنمائی کرنے والا یہ ایک منفرد ویب پورٹل ہے۔
پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر، جناب اطہر معین، ایگزیکٹیو ایڈیٹر روزنامہ منصف ، صحافی و کیریئر کالم نگار جناب ساجد معراج اور جناب آصف حسین سہیل (صدر نشین، سکینہ فاﺅنڈیشن، حیدرآباد) بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس منفرد ویب پورٹل کی ایڈیٹر محترمہ عقیلہ شیرین اور سعدیہ سمرین، ایگزیکیٹیو ایڈیٹر ہیں۔