اردو یونیورسٹی میں راک واک کا انعقاد
قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے مرکز مطالعات دکن اور سیو راک سوسائٹی کی مساعی
حیدرآباد، 20 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، ہارون خان شیروانی مرکز برائے مطالعاتِ دکن اور سوسائٹی ٹو سیو راکس، حیدرآباد کے اشتراک سے یونیورسٹی میں آج صبح راک واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس واک کامقصد کیمپس میں موجود قدرتی چٹانوں کو ایک ورثہ کے طور پر محفوظ رکھنے کے لیے طلبہ میں شعور بیدار کرنا تھا۔ یہ چٹانیں چھوٹے تالابوں، انواع اقسام کے پیڑ پودوں، پھولوں اور پرندوں کا مسکن بھی ہیں جن کا تحفظ ضروری ہے۔
پروفیسر فاطمہ علی خان، صدر سوسائٹی، محترمہ فروکے قادر اور سوسائٹی کے دیگر اراکین نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس واک کا مقصد سطح مرتفع دکن کی قدیم و منفرد گرانائٹ چٹانوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کے متعلق شعور بیداری ہے۔
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے اس طرح کی سرگرمیوں کو طلبہ کے لیے مفید قرار دیا۔
واک کے بعد ارضیاتی تنوع پر پروفیسر اے سی نارائنن، شعبہ ¿ جیالوجی، یونیورسٹی اف حیدرآباد؛ محترمہ کبیتا داس کولی، بوٹانسٹ؛ پروفیسر پروین سکسینہ، شعبہ ¿ جیو کیمسٹری، عثمانیہ یونیورسٹی کے لیکچر منعقد کیے گئے۔
پروفیسر سلمیٰ احمد فاروقی، ڈائرکٹر مرکز اور ڈاکٹر اے سبھاش، اسسٹنٹ پروفیسر مرکز نے انتظامات کیے۔اردو یونیورسٹی طلبہ کی بڑی تعداد کے علاوہ قدرتی ماحول کے تحفظ سے دلچسپی رکھنے والے اہلِ ذوق خواتین و حضرات نے راک واک اور ورکشاپ میں شرکت کی۔
اردو یونیورسٹی میں راک واک کا انعقاد
PressRelease