انجینئرنگ کی جامع فرہنگ کی تیاری پرمانو میں سی ایس ٹی ٹی کاچوتھا ورکشاپ
انجینئرنگ کی جامع فرہنگ کی تیاری پرمانو میں سی ایس ٹی ٹی کاچوتھا ورکشاپ
حیدرآباد، 24 مارچ (پریس نوٹ) کمیشن برائے سائنسی وتکنیکی اصطلاحات (CSTT)، وزارتِ تعلیم (محکمہ اعلیٰ تعلیم)، نئی دہلی کی جانب سے ”انجینئرنگ کی جامع فرہنگ (انگریزی - ہندی - تلگو)“ کی تیاری پر چوتھے ورکشاپ کا 23 تا 28 مارچ 2022 مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ، اسکول آف ٹکنالوجی میں مضمون اور لسانیات کے ماہرین کی موجودگی میں انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ مستقبل قریب میں اردو اصطلاحات کی تیاری کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔
پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر نے جناب جے ایس راوت، اسسٹنٹ سائنسی آفیسر، کمیشن برائے سائنسی اور تکنیکی اصطلاحات،محکمہ اعلیٰ تعلیم، ڈاکٹر زائر حسین، رجسٹرار انچارج، مانو، پروفیسر عبدالواحد، ڈین اسکول اور ڈاکٹر سید امتیاز حسن، صدر شعبہ کی موجودگی میں ورکشاپ کا کل افتتاح کیا۔
اجلاس کے دوران ماہرین تعلیم کے علاوہ مختلف ریاستی/مرکزی یونیورسٹیوں، انجینئرنگ کالجوں، دیگر تعلیمی اداروں سے مدعو کیے گئے 26 ماہرینِ مضامین /لسانیات کی ماہرانہ مشاورتی کمیٹی انجینئرنگ کے5000 تلگو اصطلاحات پر غوروخوص کر رہی ہے۔ مشاورتی کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ گذشتہ اجلاسوں میں وضع کردہ 49000 اصطلاحات کا دہلی یا حیدرآباد میں ورکشاپ کے انعقاد کے ذریعہ جائزہ لیا جائے گا۔
قبل ازیں جناب جے ایس راوت اور ڈاکٹر بونتھو کوٹیا، اسسٹنٹ پروفیسر، سی ایس اینڈ آئی ٹی ،مانو نے ماہرین کا خیرمقدم کیا۔ ڈاکٹر بونتو کوٹھیا کے بموجب کمیشن کے پہلے دو اجلاس آن لائن منعقد ہوئے تھے۔ تیسرا