Submitted by MSQURESHI on Wed, 04/06/2022 - 09:53
PRO Office Image اردو یونیورسٹی کے یو جی ریگولر کورسس میں سی یو ای ٹی کے ذریعہ داخلے کا آغاز PressRelease

اردو یونیورسٹی کے یو جی ریگولر کورسس میں سی یو ای ٹی کے ذریعہ داخلے کا آغاز
حیدرآباد، 5 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2022-23 کے لیے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ (CUET) 2022 کے ذریعے انڈر گریجویٹ ریگولر کورسز میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔
پروفیسراشتیاق احمد، رجسٹرار کے بموجب نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) تمام مرکزی یونیورسٹیوں بشمول مانو کے لیے مشترکہ داخلہ ٹسٹ کا انعقاد کر رہی ہے۔ داخلہ امتحان کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹ (سی بی ٹی) موڈ میں لیا جائے گا۔
امیدواروں کو CUET کی ویب سائٹ https://cuet.samarth.ac.in/پر دستیاب آن لائن درخواست فارم کو پ ±ر کرنا ہوگا۔ آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 6مئی مقرر ہے۔ یو جی ریگولر کورسز کے لیے تفصیلی پراسپکٹس manuu.edu.in پر دستیاب ہے۔
یو جی ریگولر کورسز میں بی اے، بی اے آنرز (جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن)، بی کام، بی ایس سی (ایم پی سی، ایم پی سی ایس، زیڈ بی سی)، بیچلر آف ووکیشنل کورسز (میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی)، بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس)، بی ٹیک (پالی ٹیکنیک کامیاب طلبہ کو سال دوم میں راست داخلہ)میں داخلے دئیے جائیں گے ۔ این ٹی اے ‘مانو کے لیے تمام انٹرنس ٹسٹ صرف اردو میڈیم میں منعقد کرے گا۔ امیدواروں کو آن لائن درخواست کے آغاز میں مانو کا انتخاب کرنا ہوگا۔ مسلمہ بورڈز سے 2 10+کامیاب امیدواروںکے علاوہ یونیورسٹی سے تسلیم کردہ دینی مدارس کے طلباءبھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔