Submitted by MSQURESHI on Thu, 04/07/2022 - 10:09
مانو اور کریسنٹ انسٹیٹیوٹ، چینائی کے درمیان یادداشت مفاہمت PressRelease

 

مانو اور کریسنٹ انسٹیٹیوٹ، چینائی کے درمیان یادداشت مفاہمت

حیدرآباد، 6 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور چینائی کے باوقار بی ایس عبدالرحمن کریسنٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈیمڈ یونیورسٹی) کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے ہیں۔
پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار مانو نے کل پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کی موجودگی میں یادداشت پر مانو کی جانب سے دستخط کیے۔ پروفیسر ٹی ہری نارائن، بی ایس اے سی آئی ایس ٹی نے کریسنٹ انسٹیٹیوٹ کی نمائندگی کی۔ ڈاکٹر اے آزاد، رجسٹرار، کریسنٹ انسٹیٹیوٹ چینائی میں دستاویز پر دستخط کرچکے ہیں۔
اس موقع پر پروفیسر رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر؛ پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈین تعلیمات اور پروفیسر شکیل احمد، کنسلٹنٹ، اسکول آف سائنسس بھی موجود تھے۔
دونوں اداروں کو یادداشت مفاہمت کا باہمی فائدہ ملے گا۔ اردو یونیورسٹی، بیرونی مالیہ سے کریسنٹ انسٹیٹیوٹ کے ساتھ مشترکہ پراجیکٹس کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ مانو کریسنٹ انسٹیٹیوٹ کے لسانی کورسز کے استحکام میں تعاون کرے گی۔ دونوں جامعات پلیسمنٹس کے معاملے میں بھی وسائل کا مشترکہ استعمال کریں گی۔ یادداشت تین برسوں تک کارگر رہے گی، اس کے تحت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تحقیق اور اساتذہ، طلبہ کے تبادلے کے ساتھ ساتھ ادارے کی مختلف تحقیقی سہولیات تک رسائی اور لائبریری کے مواد اور تحقیقی اشاعتوں کے تبادلے میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ ورکشاپس/کانفرنس/سیمینار کا مشترکہ انعقاد بھی مفاہمت کا حصہ ہے۔

مانو میں لڑکیوں کو خصوصی تحفظ حاصل: پروفیسر عین الحسن
نو منتخب طلبہ یونین کی حلف برداری تقریب کا انعقاد

 

حیدرآباد، 6 اپریل (پریس نوٹ) مانو میں لڑکیوں کو خصوصی طور پر تحفظ حاصل ہے۔ جس کے باعث بڑی تعداد میں یہاں طالبات تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ کئی طالبات نے ہاسٹل کی فراہمی کی صورت میں داخلہ کی خواہش ظاہر کی تھی۔ فوری طور پر نئے بستروں کا آرڈر دیا گیا اور انہیں ہاسٹل میں رہنے کی اجازت دے دی گئی۔ یونیورسٹی میں مختلف سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیر اقلیتی بہبود جناب مختار عباس نقوی سے بھی تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔ امید ہے وزارت جلد ہی کوئی مثبت جواب دے گی۔
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی نے کل شام ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں منعقدہ نو منتخب طلبہ یونین2021-22 کی حلف برداری تقریب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ وہ طلبہ یونین قائدین کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف مسائل پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کیمپس میں شاپنگ کمپلیکس میں موجود دکانوں میں اشیاءو خدمات باہر کے مقابل کم قیمتوں پر دستیاب ہیں اور تمام دکاندار لائسنس یافتہ ہیں اس لیے اشیاءکا معیار بھی بہتر ہے۔
وائس چانسلر نے محمد مرسلین ،ایم سی اے، شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی ، صدر؛ محمد ابوحمزہ، شعبہ ¿ مینجمنٹ وکامرس، نائب صدر؛ محمد حارث، شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی ، معتمد؛ انعم جہاں، شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت ، شریک معتمداور وقار احمد، شعبہ مینجمنٹ وکامرس، خازن کے علاوہ اراکین عاملہ ، نہلہ مول کے، رکن عاملہ اسکول برائے لسانیات، السنہ و ہندوستانیات؛ صفی اللہ،اسکول برائے سائنسس؛ محمد عاقب خان، اسکول برائے کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ ؛ محمد سعید عالم، اسکول برائے تعلیم و تربیت؛محمد احمد، اسکول برائے ترسیل عامہ و صحافت؛ احسن اللہ، اسکول برائے فنون و سماجی علوم ؛ سیف علی، اسکول برائے ٹیکنالوجی اور محمد عامر، پالی ٹیکنیک کو حلف دلایا۔
نو منتخبہ صدر ، نائب صدر نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر بھی شہ نشین پر موجود تھے۔ پروفیسر محمد عبدالعظیم، چیف ریٹرننگ آفیسر نے یکم اپریل کو منعقدہ انتخابات کی رپورٹ پیش کی۔ پروفیسر علیم اشرف جائسی، ڈین بہبودی طلبہ نے خیر مقدم کیا۔ پروفیسر عبدالسمیع صدیقی، جوائنٹ ڈین نے کارروائی چلائی ۔ ڈاکٹر کے ایم ضیاءالدین، اسسٹنٹ ڈین، اسٹوڈنٹس ویلفیئر نے شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر عبدالعلیم نظامی کی قرا ت کلام پاک و ترجمہ سے جلسہ کا آغاز ہوا۔