Submitted by MSQURESHI on Tue, 04/19/2022 - 17:38
مانو میں لیزر ٹکنالوجی پر سائنسداں ڈاکٹر ایس ایم شریف کا خصوصی لیکچر PressRelease

مانو میں لیزر ٹکنالوجی پر سائنسداں ڈاکٹر ایس ایم شریف کا خصوصی لیکچر

حیدرآباد، 19 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، پالی ٹیکنیک، حیدرآباد میں کل ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیاگیا۔ ڈاکٹر ایس ایم شریف، سائنسداں، ایف، انٹرنیشنل ایڈوانسڈ ریسرچ سنٹر فار پاﺅڈر میٹلرجی اینڈ نیو مٹیریلس (اے آر سی آئی)، محکمہ سائنس و ٹکنالوجی (حکومت ہند)، حیدرآبادنے ”لیزر- ایک جوہر تا انطباقی وسیلہ“ (لیزر - اے ٹول فار این ایٹم ٹو اپلکیشن) کے زیر عنوان لیکچر دیا۔
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے مہمان مقرر کو یادگاری تحفہ پیش کیا۔ تبادلہ خیال کے دوران ڈاکٹر شریف نے مانو، پالی ٹیکنیک حیدرآباد میں ریسرچ لیباریٹری کے قیام میں اپنے ماہرانہ تعاون کا پیشکش کیا۔
پروفیسر سلمان احمد، ڈین اسکول برائے سائنسی علوم، پروفیسر شکیل احمد، کنسلٹنٹ اسکول اور ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنیک اس موقع پر موجود تھے۔ بڑی تعداد میں اساتذہ، طلبہ اور ریسرچ اسکالرس نے استفادہ کیا۔


 اردو یونیورسٹی میں اساتذہ کے لیے اثرات کا تجزیاتی آن لائن پروگرام
حیدرآباد، 19 اپریل (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اُردو ذریعہ ¿ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اردو میڈیم اساتذہ کے لیے مختلف تربیتی پروگراموں کا انعقاد عمل میں لا یا جا تا رہا ہے۔ان پروگراموں میں شرکت کرنے والے اساتذہ سے Feedback حاصل کرنے کی غرض سے بتاریخ 27 اپریل 2022 کو ”اثرات کا تجزیاتی پروگرام“ (Impact Analysis Programme) منعقد کیا جا رہا ہے۔یہ آن لائن پروگرام پروفیسر سید عین الحسن ،شیخ الجامعہ کی سر پرستی اور پروفیسرایس ایم رحمت اللہ ،نائب شیخ الجامعہ و پروفیسر شیخ اشتیاق احمد رجسٹرار کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ سی پی ڈی یو ایم ٹی کے گزشتہ پروگراموں میں شرکت کرنے والے اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/FCHK54KrrRAaRza17 رجسٹریشن کرواکر اپنی رائے دے سکتے ہیں۔یہ پروگرام آئی ایم سی مانو کے یو ٹیوب چینل پر بتاریخ 27 اپریل 2022 صبح 10 بجے سے لائیو دیکھا جا سکتا ہے۔مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر (9948412484) اور ڈاکٹر محمد اکبر (8373984391) اسسٹنٹ پروفیسرس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
 

محمد نعمان علی کو ترجمہ میں پی ایچ ڈی

حیدرآباد، 19 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، شعبہ ترجمہ کے اسکالر محمد نعمان علی ولد جناب محمد عباس علی کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”اُردو رسائل و جرائد میں فنِ ترجمہ سے متعلق شائع شدہ مضامین کا توضیحی اشاریہ“ ، ڈاکٹر محمد جنید ذاکر، اسسٹنٹ پروفیسر کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 25 فروری 2022ءکو منعقد ہوا تھا۔