Submitted by MSQURESHI on Fri, 05/06/2022 - 16:22
PRO Office Image مانو کے یو جی ریگولر کورسس کی تاریخ میں توسیع PressRelease

مانو کے یو جی ریگولر کورسس کی تاریخ میں توسیع
مختلف کورسز میں داخلے جاری۔لیگل اسٹڈیز اور دکن اسٹڈیز کے نئے کورسز
حیدرآباد، 6 مئی(پریس نوٹ) تعلیمی سیشن 2022-23 کے لیے تمام سنٹرل یونیورسٹیوں بشمول مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ (CUET) 2022 کے ذریعے انڈر گریجویٹ ریگولر کورسس کے لیے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 22 مئی 2022 تک توسیع کی گئی ہے۔ پہلے یہ 6 مئی مقرر تھی۔
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی اطلاع کے بموجب 22 مئی کو 5بجے شام تک فارم کی آن لائن خانہ پُری اور فیس کی ادائیگی 11:50 بجے رات تک کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ 25 تا 31 مئی داخل کیے گئے فارم میں تصحیح یا ایڈیٹنگ کی جاسکتی ہے۔
امیدواروں CUET کی ویب سائٹ https://cuet.samarth.ac.in/ پر آخری تاریخ سے قبل ”Tests“ آپشن کے تحت خواہش کے مطابق تبدیلی کرسکتے ہیں اور زائد فیس کی صورت میں بقیہ فیس ادا بھی کرسکتے ہیں۔ وضاحت کے لیے این ٹی اے کو cuet@nta.ac.in پر ای میل یا 011-4075 9000 یا 011-69227700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
طلبہ کو سی یو ای ٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب فارم پُر کرنا ہوگا۔ یو جی ریگولر کورسز کے لیے تفصیلی پراسپکٹس manuu.edu.in پر بھی دستیاب ہے۔
بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) اور بی ٹیک (پالی ٹیکنیک طلبہ کے لیے لیٹرل انٹری کے تحت داخلہ) جیسے تکنیکی اور جرنلزم و ماس کمیونکیشن، میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی جیسے پیشہ ورانہ کورسز کے علاوہ بی اے، بی کام، بی ایس میں داخلے دستیاب ہیں۔ داخلہ امتحان کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹ (سی بی ٹی) موڈ میں لیا جائے گا۔
 این ٹی اے ‘مانو کے لیے تمام انٹرنس ٹسٹ صرف اردو میڈیم میں منعقد کرے گا۔ امیدواروں کو آن لائن درخواست کے آغاز میں مانو کا انتخاب کرنا ہوگا۔ مسلمہ بورڈز سے 2 10+کامیاب امیدواروںکے علاوہ یونیورسٹی سے تسلیم کردہ دینی مدارس کے طلبہ بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔
اسی دوران، پی ایچ ڈی، پی جی کورسز، بی ایڈ، ڈی ایل ایڈ اور پالی ٹیکنیک ڈپلوما پروگرامس میں داخلے کے لیے بھی اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اس سال نئے کورسز ایم اے لیگل اسٹڈیز، پی ایچ ڈی دکن اسٹڈیز کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ سرٹیفکیٹ کورسس میں فرانسیسی، روسی اور پشتو کے بھی نئے کورس شروع کیے گئے ہیں۔ مانو میں داخلے کے خواہشمند طلبہ مزید تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔داخلہ ہیلپ ڈیسک رابطہ برائے عمومی رہنمائی کے لیے موبائل نمبرات 6207728673, 9866802414, 6302738370 & 9849847434 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔