Submitted by MSQURESHI on Tue, 05/10/2022 - 16:08
PRO Office Image اُردو یونیورسٹی شعبہ ایم سی جے کا اعلان۔ 10ہزار کا انعام PressRelease

جشنِ صحافت کے تحت ”ویڈیو یادداشت“ کی تیاری کا مقابلہ
اُردو یونیورسٹی شعبہ ایم سی جے کا اعلان۔ 10ہزار کا انعام
حیدرآباد، 10 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت (ایم سی جے) کے زیر اہتمام ”اردو صحافت کی دو صد سالہ تقریبات“ کے ایک حصے کے طور پر ویڈیو یادداشتوں کی تیاری کے مقابلے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
’ویڈیو یادداشتوں‘ کے ذریعہ اَن کہی کہانیوں اور اُن لوگوں کے کردار و تعاون کو سامنے لانے کی کوشش کی جارہی ہے جو ابھی تک گمنام ہیں۔ اس ویڈیو میموئر پروجیکٹ کے ذریعہ ایسی تمام کہانیوں کو منظرِ عام پر لایا جائے گا۔
مقابلے کے لیے انٹری کا موقع 15 مئی سے 15 اکتوبر 2022 تک رہے گا۔ شرکاءاپنی انٹریز گوگل فارم لنک https://forms.gle/cx32PQLWosGF3Tmu8 کے ذریعے داخل کرسکتے ہیں۔
 پروفیسر احتشام احمد خان، ڈین، اسکول آف ایم سی جے کے مطابق سب سے بہترین انٹری کو 10,000 روپے کا انعام دیا جائے گا۔ یہ انعام نومبر 2022 کے آخری ہفتے میں منعقد ہونے والی دو صد سالہ تقریبات کے اختتامی اجلاس میں دیا جائے گا۔
اردو میڈیا کے ساتھ ساتھ ہندی، انگریزی اور مقامی زبان کے میڈیا کے صحافی بھی 5 سے 10 منٹ کے دورانیے کی ”ویڈیو یادداشت“ ریکارڈ کر کے مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں جس میں اردو صحافت یا صحافت سے جڑی شخصیات کے بارے میں ان کی یادوں، تجربات، اَن سنے یا اندیکھے حقائق اور ہمارے گمنام ”ہیروز“ کی کہانیوں کو اُجاگر کیا گیا ہو۔ ماہرین تعلیم، مو ¿رخین، محققین، طالب علم اور عام لوگ بھی اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اُردو صحافت کے شاندار ماضی سے متعلق اچھی ویڈیو کہانی پیش کرنے والے ایسے افراد بھی جو ابھی تک غیر معروف ہیں، مطلوبہ رہنمایانہ خطوط کے مطابق اپنی ”ویڈیو یادداشت“ داخل کر سکتے ہیں۔
بہترین ’ویڈیو یادداشتیں‘ جون سے نومبر 2022 کے مہینے میں سوشل میڈیا پر شیئر کی جائیں گی اور نومبر 2022 کے مہینے میں اختتامی تقریبات کے موقع پر دکھائی جائیں گی۔ مزید برآں تمام ’ویڈیو یادداشتوں‘ کو اکتوبر 2022 میں شروع کی جانے والی ’اردو صحافت کی دو صد سالہ تقریبات‘ کی ایک مخصوص ’ویب سائٹ‘ پر جس کا اکتوبر 2022ءمیں آغاز ہوگا، محفوظ کیا جائے گا تاکہ آنے والی نسلیں ان سے مستفید ہو سکیں۔
’ویڈیو یادداشت‘MP4 (HD)فارمیٹ میں صرف ای میل kusbc200vm@gmail.com پر بھیجی جائے۔ استفسار یا وضاحت کے لیے جناب سید حسین عباس رضوی، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ ایم سی جے، سے ای میل shar110@manuu.edu.in یا موبائل نمبر 7893620604 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔