Submitted by MSQURESHI on Mon, 05/16/2022 - 12:07
PRO Office Image اُردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے PressRelease

اُردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے
سی یو ای ٹی کے ذریعہ گریجویشن میں فارم داخل کرنے کی 22 مئی آخری تاریخ
حیدرآباد، 15 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022-23 کے لیے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔ انڈرگریجویشن پروگراموں میں داخلے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے تحت منعقد ہونے والے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ (CUET) کے ذریعے دیئے جارہے ہیں۔ اس کے لیے آن لائن درخواستیں cuet.samarth.ac.in پر 22 مئی 2022 تک داخل کی جاسکتی ہیں۔ انڈر گریجویٹ کورسز میں بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) اور بی ٹیک (پالی ٹیکنیک طلبہ کے لیے لیٹرل انٹری کے تحت داخلہ) جیسے تکنیکی اور جرنلزم و ماس کمیونکیشن، میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی جیسے پیشہ ورانہ کورسز کے علاوہ بی اے، بی کام، بی ایس سی میں داخلے دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی میں انٹرنس اور میرٹ اساس پر پی ایچ ڈی، پوسٹ گریجویشن ،بی ایڈ، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسس میں بھی داخلے جاری ہیں۔
انٹرنس کے ذریعہ داخلہ دئے جانے والے کورسز میں پی ایچ ڈی عربی، اردو، انگریزی، ہندی، فارسی، مطالعات ترجمہ ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی، دکن اسٹڈیز؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم بی اے؛ ایم سی اے، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس)، ایم ایڈ اور گریجویشن میں بی ایڈ، پیشہ ورانہ ڈپلوما کورسز میں ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ پالی ٹیکنک -ڈپلوما ان انجینئرنگ (سیول ، کمپیوٹر سائنس ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن،انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس، آٹو موبائل اینڈ اپیرل ٹکنالوجیز انجینئرنگ) شامل ہیں۔ انٹرنس پر مبنی کورسس میں آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ یکم جون ہے۔
میرٹ کی اساس پر داخلے کے کورسز میں پوسٹ گریجویشن پروگرامس اُردو، انگریزی، ہندی، عربی، مطالعات ترجمہ، فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات، لیگل اسٹڈیز؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) شامل ہیں۔ جزوقتی ڈپلوما پروگرامس میں اردو ، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز، تحسین غزل اور سرٹیفکیٹ کورسزمیں اردو، پشتو، فرانسیسی، روسی میں داخلے دستیاب ہیں۔ ان کورسز میں آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری 30 اگست ہے۔
مختلف کیمپسوں میں دستیاب کورسز وغیرہ کی مکمل جانکاری یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب نوٹفکیشن اور ای۔پراسپکٹس سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔داخلہ ہیلپ ڈیسک رابطہ برائے عمومی رہنمائی کے لیے موبائل نمبرات 6207728673, 9866802414, 6302738370 & 9849847434 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔