مانو میں صحافت پر دستاویزی فلم سازی مقابلہ۔ 20 ہزار انعام
اُردو صحافت کی دو صد سالہ تقریبات میں جرنلزم کے طلبہ و دیگر کو سنہری موقع
حیدرآباد، 19 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی حیدرآباد کا شعبہ ¿ ترسیل عامہ و صحافت ’کاروانِ اردو صحافت‘ کے زیر عنوان اردو صحافت کی دو صد سالہ تقریبات کا انعقاد کر رہا ہے۔ سال بھر جاری رہنے والی یہ تقریبات مختلف النوع پروگراموں پر مشتمل ہیں۔ جشن کے تحت اردو صحافت پر مبنی لوگو سازی ، ویڈیو یادداشت اور اور دیگر مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں۔ ’ویڈیو دستاویزی فلم کا مقابلہ‘ بھی اس سلسلہ کی اہم کڑی ہے جو 30 مئی تا 15 اکتوبر جاری رہے گا۔ مقابلہ جیتنے والے کو نومبر 2022 کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہونے والی اختتامی تقریب کے موقع پر بیس ہزار روپے (20,000) نقد انعام دیا جائے گا۔ اس کے ذریعہ طلبہ، میڈیا پروفیشنلز اور شوقیہ صحافیوں کو تحریک آزادی میں اردو صحافت کے کردار، سماجی اور سیاسی اصلاحات، مختلف علاقوں میں اردو کی ترقی، نامور اُردو شخصیات کی قربانیوں اور مختلف مسائل کا احاطہ جو ماضی اور حال کی عکاسی کرتے ہوں، پر مشتمل ویڈیو دستاویزی فلمیں بنانے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ دستاویزی فلم کا دورانیہ 10 تا 20 منٹ ہونا چاہیے۔ اس مقابلے میںکالج، ریاستی یا مرکزی یونیورسٹیوں میںترسیل عامہ و صحافت کے کسی بھی کورس میںزیر تعلیم طلباءو طالبات کا گروپ، دستاویزی فلم ساز، میڈیا پروفیشنلز یا کوئی بھی دلچسپی رکھنے والے افراد حصہ لے سکتے ہیں۔
’ویڈیو دستاویزی فلمیں‘ سوشل میڈیا پر شیئر کی جائیں گی اور بہترین فلم نومبر کے مہینے میں اختتامی تقریبات کے موقع پر دکھائی جائے گی۔ مزید برآں تمام ’ویڈیو دستاویزی فلموں‘ کو اکتوبر میں شروع کی جانے والی ’اردو صحافت کی دو صد سالہ تقریبات‘ کی ایک مخصوص ’ویب سائٹ‘ پر محفوظ کیا جائے گا تاکہ آنے والی نسلیں مستفید ہو سکیں۔ شرکا گوگل فارم کے لنک https://forms.gle/