Submitted by MSQURESHI on Mon, 05/23/2022 - 12:56
PRO Office Image اُردو یونیورسٹی میں قومی کانفرنس PressRelease

”صنف اور شمولیت : مسلم خواتین کے خصوصی حوالے سے“
اُردو یونیورسٹی میں قومی کانفرنس
حیدرآباد، 22 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، مرکز برائے مطالعاتِ نسواں (سی ڈبلیو ایس) کے زیر اہتمام سنٹر فار ڈیولپمنٹ پالیسی اینڈ پریکٹس (سی ڈی پی پی)، حیدرآباد کے اشتراک سے دو روزہ قومی کانفرنس ”صنف اور شمولیت: مسلم خواتین کے خصوصی حوالے سے“ کا 6 تا 8 جون 2022ءلائبریری آڈیٹوریم، یونیورسٹی کیمپس میں اہتمام کیا جارہا ہے۔
پروفیسر شاہدہ مرتضیٰ، ڈائرکٹر سی ڈبلیو ایس کے بموجب8 جون کو پینل مباحثہ ہوگا جس کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مانو کریں گے۔ پروفیسر امیتابھ کنڈو، سینئر فیلو آر آئی ایس ”لیبر مارکٹ میں شمولیت“ پر لیکچر دیں گے۔ جناب پی سی موہنن، سابق رکن، قومی اعداد و شمار کمیشن اور پروفیسر عبدالشعبان ، اسکول آف ڈیولپمنٹ اسٹڈیز، ٹاٹا انسٹیٹیوٹ آف سوشیل سائنسس، ممبئی پینلسٹ ہوں گے۔
6 جون کو پہلے سیشن میں پروفیسر شاہدہ مرتضیٰ ”صنفی مطالعات: پیش راہ“ خطاب کریں گی۔ پہلا پینل مباحثہ 10:50 بجے صبح ہوگا جس میں پروفیسر عامر اللہ خان، ریسرچ ڈائرکٹر، سی ڈی پی پی ماڈریٹر ہوں گے۔ 12:20 بجے کے سیشن میں محترمہ غزالہ وہاب، مصنف و ایگزیکٹیو ایڈیٹر، فورس ”ایک پیدائشی مسلمان عورت“ کلیدی خطبہ دیں گی۔ پروفیسر فریدہ صدیقی، ڈین اسکول برائے فنون و سماجی علوم ”سماجی علوم کے مسائل پر تحقیق کے لیے کثیر موضوعاتی نقطہ نظر“ پر خطاب کریں گی۔ دوسرے پینل مباحثہ کے ماڈریٹر جناب اسامہ منظر، بانی و صدر نشین ڈی ای ایف ہوں گے۔ 7 جون کو صبح 10:30 بجے تیسرا پینل مباحثہ منعقد ہوگا جس کی ماڈریٹر ڈاکٹر شاذیہ فضلی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ہوں گی۔ 11:50 بجے دن منعقد ہونے والے چوتھے پینل مباحثے میں محترمہ سمائرہ ناصر، ایجوکیشنسٹ ماڈریٹر ہوں گی۔ پانچواں پینل مباحثہ 2 بجے دن ہوگا جس کی ماڈریٹر پروفیسر منیشا سیٹھی، نلسار یونیورسٹی ہوں گی اور وہ ایک تکنیکی سیشن کی صدارت بھی کریں گی۔ دوسرے تکنیکی سیشن کی صدارت پروفیسر اروندر انصاری، جامعہ ملیہ اسلامیہ کریں گی۔ 7جون کی شام 6 بجے ایک سیشن ”مسلم خواتین کے ساتھ کام: سیول سوسائٹی کا نظریہ“ لامکاں، بنجارہ ہلز، حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ کانفرنس کا آئی ایم سی مانو یوٹیوب چینل اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

 

MANUU Pr 22-05-2022.pdf