مانو میں میڈیا برائے امن پر پروفیسر سریش کا آن لائن لیکچر
حیدرآباد، 23 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کے زیر اہتمام مانو نالج سیریز کے تحت 24 مئی کو 11 بجے دن آئی ایم سی ٹی وی اسٹوڈیو میں اینرچمنٹ لیکچر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر کے جی سریش، وائس چانسلر، ماکھن لال چتورویدی نیشنل یونیورسٹی آف جرنلزم اینڈ کمیونکیشن، بھوپال ”میڈیا برائے امن“ کے موضوع پر آن لائن لیکچر دیں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے لیکچر میں پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر اور پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار مہمانانِ اعزازی ہوں گے۔ جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر مرکز و کنوینر پروگرام کے بموجب جناب عمر اعظمی، پروڈیوسر مہمان کا تعارف پیش کریں گے، جناب محمد مجاہد علی، پروڈیوسر شکریہ ادا کریں گے اور ڈاکٹر محمد امتیاز عالم، ریسرچ آفیسرکاروائی چلائیں گے۔ جناب محمد شکیل احمد، انجینئر شریک کنوینر ہیں۔
مانو نالج سیریز طلبہ اور عوام کو انسانی تاریخ اور عام دلچسپی کے حامل موضوعات کی معلومات سے مالا مال کرنے کے لیے ایک اہم ڈیجیٹل اقدام ہے۔ اس کا مقصد عوام کو ذرائع ابلاغ، تصاویر، الفاظ اور آوازوں کی طاقتور دنیا کے بارے میں آگاہ کرنا اور ان سے مستفید کرنا بھی ہے۔آئی ایم سی یو ٹیوب چینل اور یونیورسٹی کے سوشیل میڈیا اکاﺅنٹس پر لیکچر راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
مانو میں میڈیا برائے امن پر پروفیسر سریش کا آن لائن لیکچر
PressRelease