مانو ڈرامہ کلب کی ”لامکاں“ میں محفل داستان گوئی
PressRelease
مانو ڈرامہ کلب کی ”لامکاں“ میں محفل داستان گوئی
حیدرآباد، 27 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، ڈرامہ کلب کے زیر اہتمام 28 مئی کو شام 8 بجے ”لامکاں“، بنجارہ ہلز، حیدرآباد میں ”داستان گوئی“ کی محفل کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
جناب معراج احمد، کلچرل کوآرڈینیٹر کے بموجب یونیورسٹی کے طلبہ سید مظہر الدین اور مصباح ظفر”داستانِ تقسیمِ ہند“ پیش کریں گے۔ مشہور قلمکار اور ہدایت کار محمود فاروقی نے اسے لکھا ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر بھی شرکت کریں گے۔
جناب معراج احمد اس کے ڈائرکٹر ہیں۔ قلب شہر میں واقع ثقافتی مرکز ”لامکاں“ میں اردو یونیورسٹی کے طلبہ پہلی مرتبہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس سے قبل مولانا ابوالکلام آزاد کے یومِ پیدائش تقاریب میں داستان گوئی کی یہ محفل یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوچکی ہے۔ داستان کا دورانیہ 45 منٹ ہے۔