Submitted by MSQURESHI on Mon, 05/30/2022 - 16:10
اردو یونیورسٹی طلبہ کے لیے ایکسس فاﺅنڈیشن سے ایمبولنس کی فراہمی PressRelease

اردو یونیورسٹی طلبہ کے لیے ایکسس فاﺅنڈیشن سے ایمبولنس کی فراہمی

حیدرآباد، 30 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے ایکسس فاﺅنڈیشن (اے ایف)، حیدرآباد نے ٹاٹا وِنگر، ایمبولنس فراہم کی ہے۔ ایمبولنس کے حصول پر پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے محترمہ انیس عائشہ، صدر اے ایف کا شکریہ ادا کیا۔ 27 مئی کو منعقدہ تقریب میں جناب سید سلمان الدین، نمائندہ، اے ایف نے پروفیسر حسن کو ایمبولنس کی کنجیاں حوالے کیں۔ پروفیسر حسن نے اس سلسلہ میں کاوشیں کرنے والے تمام اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے فاﺅنڈیشن کی سماجی خدمات کی ستائش کی۔
ایکسس فاﺅنڈیشن، حیدرآباد کی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو ”صحت، امید اور خوشیوں کے پھیلاﺅ“ کے نعرے کے ساتھ تعلیم، صحت اور بااختیاری کے شعبوں میں خدمات انجام دیتی ہے۔
اس موقع پر پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار، ڈینس، پروفیسر عبدالواحد، پروفیسر فریدہ صدیقی، پروفیسر سلمان احمد خان، ڈائرکٹر ڈی ڈی ای پروفیسر رضا ءاللہ خان، ڈاکٹر سید صلاح الدین اور طلبہ یونین کے صدر محمد مرسلین؛ نائب صدر محمد ابو حمزہ، اور وقار احمد، خازن بھی موجود تھے۔ یونیورسٹی کی جانب سے نے ڈاکٹر محمد یوسف خان ، پرنسپل پالی ٹیکنیک، تربیت و تعیناتی سیل نے مانو کی جانب سے ایمبولنس کے حصول میں تال میل فراہم کیا۔

 

”اساتدہ کے لیے اکیسویں صدی کی مہارتیں“
حیدرآباد، اورنگ آباد اور بیدر میں اردو یونیورسٹی کا تربیتی پروگرام
حیدرآباد، 30 مئی (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعہ ٔ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اردو یونیورسٹی میں اردو میڈیم اسکول اساتذہ اور دینی مدارس کے اساتذہ کے لیے 8 جون 2022 کو یونیورسٹی کیمپس، گچی باو ¿لی، حیدرآباد، 22 جون کو مانو کالج آف ٹیچر ایجوکیشن،اور نگ باد (مہاراشٹر)اور 14 جولائی کو مانو کالج آف ٹیچر ایجوکیشن،بیدر (کرناٹک) میں ایک روزہ تربیتی پروگرام بعنوان ”اساتذہ کے لیے اکیسویں صدی کی مہارتیں“ کا انعقاد عمل میں لا یا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کی رجسٹریشن فیس دو سو روپے (Rs.200/-) رہے گی جو آن لائن رجسٹریشن فارم کے ساتھ دیے گئے بینک کی تفصیلات پر ادا کی جا سکتی ہے یا راست طور پر پروگرام کے دن ادا کی جا سکتی ہے۔ اساتذہ کو ظہرانہ اور پروگرام کِٹ کے ساتھ سرٹیفیکٹ بھی دیا جائے گا۔ اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/nxd3o6V52bki7aNF6 رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ پروگرام میں مختلف ماہرین، درس و تدریس کو مو ¿ثر اور نتیجہ خیز بنانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر(9948412484) اورڈاکٹر محمد اکبر (8373984391)، اسسٹنٹ پروفیسرس، سی پی ڈی یو ایم ٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔