Submitted by MSQURESHI on Wed, 06/01/2022 - 15:45
اُردو یونیورسٹی، پی ایچ ڈی اور پیشہ ورانہ کورسز میں داخلے کی 12جون آخری تاریخ PressRelease

اُردو یونیورسٹی، پی ایچ ڈی اور پیشہ ورانہ کورسز میں داخلے کی 12جون آخری تاریخ
حیدرآباد، 31 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022-23 میں انٹرنس پر مبنی کورسز میں داخلے کے لیے آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ جو آج ختم ہونے والی تھی، 12 جون 2022 تک توسیع کی گئی ہے۔
پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب امیدواروں کی جانب سے نمائندگیوں کے باعث یہ توسیع کی گئی ہے۔ انٹرنس ٹسٹ شیڈیول کے مطابق 5 تا 7 جولائی منعقد ہوں گے۔ انٹرنس کے ذریعہ داخلہ دئے جانے والے کورسز میں پی ایچ ڈی عربی، اردو، انگریزی، ہندی، فارسی، مطالعات ترجمہ ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی، دکن اسٹڈیز؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم بی اے؛ ایم سی اے، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس)، ایم ایڈ اور گریجویشن میں بی ایڈ، پیشہ ورانہ ڈپلوما کورسز میں ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ پالی ٹیکنک -ڈپلوما ان انجینئرنگ (سیول ، کمپیوٹر سائنس ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن،انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس، آٹو موبائل اینڈ اپیرل ٹکنالوجیز انجینئرنگ) شامل ہیں۔
میرٹ کی اساس پر لسانیات، سماجی علوم، ترسیل عامہ و صحافت، کامرس اور سائنسس میں پوسٹ گریجویٹ، سرٹیفکیٹ اور ڈپلوما پروگرامس بھی دستیاب ہیں۔ میرٹ اساس کورسز میں آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 اگست مقرر ہے۔
مختلف کیمپسوں میں دستیاب کورسز وغیرہ کی مکمل معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب نوٹفکیشن اور ای۔پراسپکٹس سے حاصل کی جاسکتی ہےں۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔داخلہ ہیلپ ڈیسک رابطہ برائے عمومی رہنمائی کے لیے موبائل نمبرات 6207728673, 9866802414, 6302738370 & 9849847434 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مانو میں انٹر ہاسٹل کھیل کود مقابلے۔ وائس چانسلر نے جھنڈی دکھاکر دوڑ کا آغاز کیا

حیدرآباد، 31 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے انٹر ہاسٹل کھیل کود ہفتہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ان مقابلوں کا 30 مئی کو آغاز ہوا اور یہ 4 جون تک جاری رہیں گے۔ ان مقابلوں میں ہاسٹلوں میں مقیم 2000 طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔
اندرون کیمپس آج لڑکوں کے لیے 3 کیلومیٹر اور لڑکیوں کے لیے 2 کیلومیٹر دوڑ کے مقابلے منعقد ہوئے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اس موقع پر شرکت کی اور جھنڈی دکھاکر دوڑ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صبح جلدی اٹھنا اور ورزش کرنا صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے اس امر پر مسرت ظاہر کی کہ کویڈ 19 کے وبائی حالات کے باعث دو سال بعد یونیورسٹی میں کھیل کود سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔
دوڑ میں شہباز منظور، بی اے سیکنڈ سمسٹر نے لڑکوں کا مقابلہ جیت لیا جبکہ لڑکیوں کا مقابلہ نفیسہ خاتون، ڈی ایل ایڈ نے جیتا۔ شطرنج، کیرم، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، کرکٹ ، والی بال اور فٹ بال جیسے اسپورٹس مقابلوں کا حصہ ہیں۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر؛ ڈاکٹر زائر حسین، کنٹرولر امتحانات، پروفیسر علیم اشرف جائسی، ڈین بہبودی ¿ طلبہ، پروفیسر محمد عبدالعظیم، پراکٹر ؛ پروفیسر شکیل احمد، کنسلٹنٹ سائنسز و دیگر موجود تھے۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ پروفیسر مشتاق احمد آئی پٹیل، پرووسٹ بوائز ہاسٹل نے خیرمقدم کیااور ڈاکٹر وقار النسائ، پرووسٹ گرلز ہاسٹلس نے شکریہ ادا کیا۔ پرووسٹس نے مقابلوں کے انعقاد میں ڈاکٹر محمد کلیم اللہ، ڈپٹی ڈائرکٹر فزیکل ایجوکیشن؛ ڈاکٹر کھنڈے پرویزاحمد، وارڈن و کوآرڈینیٹر بوائز ہاسٹلس اور محترمہ فردوس تبسم، و ارڈن و کوآرڈینیٹر گرلز ہاسٹلس کے سرگرم رول کی ستائش کی۔