بچوں کو دماغی سطح کے مطابق پڑھائیں: ڈاکٹر سراج اظہر
اردو یونیورسٹی میں نیورو سائنس آف لرننگ پر توسیعی لیکچر۔ پروفیسر عین الحسن و دیگر کا خطاب
حیدرآباد، 3 جون (پریس نوٹ) طلبہ کے ذہنوں سے جڑیں۔ طلبہ کے تمام حواس خمسہ کا استعمال کریں۔ تجرباتی اکتساب، پراجیکٹ پر مبنی اکتساب پر زور دیں اور طلبہ میں اندرونی محر کہ پیدا کریں۔ استاد کو بچوں کی دماغی سطح کا لحاظ کرتے ہوئے پڑھانا چاہیے۔ یہی نیوروسائنس آف لرننگ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر قاضی سراج اظہر، اسوسیئٹ کلینکل پروفیسر ، مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی، امریکہ نے کل مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ تعلیم و تربیت کے زیر اہتمام آغا حشر کاشمیری آڈیٹوریم، نظامت فاصلاتی تعلیم میں منعقدہ توسیعی خطبہ ”نیورو سائنس آف لرننگ اینڈ ٹیچنگ “ میں کیا۔
ڈاکٹر سراج اظہر نے شعبہ تدریس میں نیوروسائنس کی اہمیت کو واضح کیا۔انہوں نے کہا کہ اکتساب اور حافظہ ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ قوت حافظہ کو بڑھانے کے لیے اکتساب کردہ مواد کا وقفہ وقفہ سے اعادہ کرنا ہوگا۔ خطبہ کے اختتام پر طلبہ کو ڈاکٹر اظہر سے سوالات کرنے کا موقع فراہم کیا گیا جس کے مہمان مقرر نے اطمینان بخش جوابات دیے۔
پروفیسر سید عین الحسن وائس چانسلر نے افتتاحی خطبہ دیا۔ انہوں نے سائنس کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ سائنس ہر جگہ موجود ہے۔
پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں درس و تدریس میں سائنس کی اہمیت پر زور دیا اور طلبہ کو تعلیم کے میدان میں سائنسی نقطہ نظر کو اپنانے کی ترغیب دی۔
پروفیسر صدیقی محمد محمود، ڈین اسکول برائے تعلیم و تربیت نے مہمان مقرر کا تعارف پیش کیا۔پروگرام میں پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار اور پروفیسر محمد مشاہد، صدر شعبہ تعلیم و تربیت بھی موجود تھے۔ اس پروگرام کی نظامت ڈاکٹر فرحت علی، اسسٹنٹ پروفیسر و پروگرام کوآرڈینیٹر، شعبہ تعلیم و تربیت نے بحسن خوبی انجام دیئے۔ جناب جہانگیر عالم ،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ تعلیم و تربیت نے اظہارِ تشکر کیا۔ قومی ترانہ جو کہ شعبہ تعلیم و تربیت کی طالبات نے پیش کیا کے ساتھ ہی پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔توسیعی خطبہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جو عامر ناظم بی۔ ایڈ سال آخر کے طالب علم نے کی۔
اردو یونیورسٹی میں نیورو سائنس آف لرننگ پر توسیعی لیکچر۔ پروفیسر عین الحسن و دیگر کا خطاب
PressRelease