اردو یونیورسٹی میں ڈاکٹر مصطفی ہاشمی کو تہنیت ۔ قیادت کے فروغ پر سمینار
اردو یونیورسٹی میں ڈاکٹر مصطفی ہاشمی کو تہنیت ۔ قیادت کے فروغ پر سمینار
PressRelease
اردو یونیورسٹی میں ڈاکٹر مصطفی ہاشمی کو تہنیت ۔ قیادت کے فروغ پر سمینار
حیدرآباد، 11 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اسکول برائے تعلیم و تربیت کے زیر اہتمام یو پی ایس سی 2021 میں 162 واں رینک حاصل کرنے والے حیدرآباد کے نوجوان ڈاکٹر سید مصطفی ہاشمی کی تہنیت کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ تہنیتی پروگرام 13 جون 12:30 بجے دن، آغا حشر کاشمیری آڈیٹوریم، نظامت فاصلاتی تعلیم میں منعقد ہوگا۔
پروفیسر صدیقی محمد محمود، ڈین اسکول کے بموجب ڈاکٹر ہاشمی اس موقع پر اسکول کے زیر اہتمام ورکشاپ / سمیناربعنوان ”قیادت کا فروغ“ کا افتتاح بھی کریں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے جبکہ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر اور پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار مہمانانِ اعزازی ہوں گے۔
پروفیسر محمود صدیقی اپنے بیان میں نشاندہی کی کہ ڈاکٹر مصطفی ہاشمی جو حافظ قرآن بھی ہیں نے کووڈ مریضوں کے علاج کے اپنے مصروف ترین شیڈیول کے باوجود یو پی ایس سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے نوجوانوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ وہ ہندوستان بھر کے 3 مسلم ٹاپرس میں سے ایک ہیں ۔
قبل ازیں ڈاکٹر مظفر حسین خان، اسوسیٹ پروفیسر، شعبہ تعلیم و تربیت نے 10جون کو سمینار / ورکشاپ کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ ترانہ لانچ کیا۔