سید عبدالرشید کو اسلامک اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی
PressRelease
سید عبدالرشید کو اسلامک اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی
حیدرآباد،12 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے اسکالر سید عبدالرشید ولد جناب سید عبدالقدیر کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”بیت الحکمت اور اس کی خدمات کا تحقیقی مطالعہ“ ، پروفیسر فہیم اختر ندوی، صدر شعبہ کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا یکم جون کو ہوا تھا۔ وائیوا میں پروفیسر سلیمان صدیقی سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی نے بحیثیت بیرونی ایکسپرٹ حصہ لیا۔