Submitted by MSQURESHI on Thu, 06/16/2022 - 11:15
اردو یونیورسٹی میں این سی بی کا شعور بیداری پروگرام PressRelease

اردو یونیورسٹی میں این سی بی کا شعور بیداری پروگرام

حیدرآباد، 15 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی منشیات سے پاک کیمپس ہے اور یہاں سگریٹ نوشی کی بھی اجازت نہیں ہے، پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مانو نے آج ”منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے انسداد اور زندگی کو ہاں کہو، منشیات کو نا“کے عہد کے لیے منعقدہ ایک شعور بیداری پروگرام میںاس خیال کا اظہار کیا۔ یہ پروگرام نارکوٹک سنٹرل بیورو (این سی بی)، حیدرآباد سب زون کی جانب سے آغا حشرکاشمیری آڈیٹوریم، نظامت فاصلاتی تعلیم‘مانو کیمپس میں نشہ آور ادویات کے خلاف بیداری مہم کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔
 پروفیسر عین الحسن نے بتایا کہ یونیورسٹی میں پہلے ہی انسداد منشیات کمیٹی موجود ہے جس کے وہ خود صدر نشین ہیں۔
جناب پی ارویندن، آئی پی ایس، زونل ڈائرکٹر، این سی بی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو صرف پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ انہوں نے منشیات اور دیگر تخریبی سرگرمیوں سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا۔
مسز شلپاولی، ڈی سی پی، مادھا پور زون نے اپنے خطاب میں منشیات کی لعنت پر قابو پانے میں پولیس کے کردار پر روشنی ڈالی اور منشیات کے استعمال پر سزا کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔
ڈاکٹر دیویکا رانی کے، ڈائرکٹر، امرتا فاو ¿نڈیشن سوسائٹی، حیدرآباد نے اپنے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔
جناب سمیت آریہ، سپرنٹنڈنٹ، این سی بی، حیدرآباد زون نے ”زندگی کو ہاں کہو، منشیات کو نا“ کا عہد دلایا۔ اس موقع پر سائبر آباد پولیس کی جانب سے تیار کردہ ”انسداد منشیات“ پر مبنی پوسٹرس کا بھی اجراءکیاگیا۔
پروفیسر صدیقی محمد محمود، ڈین سکول آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اور کوآرڈینیٹر پروگرام نے مانو کا تعارف پیش کیا۔ پروفیسر محمد عبدالعظیم، پراکٹر، اور پروگرام کوآرڈینیٹر نے خیرمقدم اور شکریہ ادا کیا۔ جناب سید پیر اللہ نقوی، انٹیلی جنس آفیسر، این سی بی، جناب تروپتی، ایس ایچ او، رائے درگم اور دیگر دیگر پولیس افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں مانو کے طلبہ ، تدریسی و غیر تدریسی عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔
 
 
مانو میں فیکلٹی انڈکشن پروگرام کا اختتام
حیدرآباد، 15 جون (پریس نوٹ) یو جی سی -ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر (HRDC)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ایک ماہ طویل فیکلٹی انڈکشن پروگرام (FIP) کا انعقاد عمل میں آیا جو آج اختتام پذیر ہوا۔اس کا آغاز ، 17 مئی 2022 کو ہوا تھا۔
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، نے اختتامی سیشن میں کہا کہ طلبہ برادری میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے انہیں مختلف سرگرمیوں میں شامل کرنا چاہیے۔ ان سے بات کریں، اگر مسائل ہیں تو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔
پروفیسر تحسین بلگرامی، ڈائرکٹر، ایچ آر ڈی سی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایف آئی پی کے انعقاد کا مقصد تدریسی عملے کو تدریس کے تمام پہلوو ¿ں بشمول حکمرانی اور یہاں تک کہ تناو ¿ سے بچاﺅ کے لیے حساس بنانا تھا۔
یہ پروگرام 49 سیشن پر مشتمل تھا جس میں متنوع مضامین کے پس منظر سے تعلق رکھنے والے ریسورس پرسنز نے شرکاءکو تربیت فراہم کی۔ ریاست تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹرا اور تمل ناڈو کے 41 اسسٹنٹ پروفیسرس نے اس پروگرام میں شرکت کی۔اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر معراج احمد مبارکی نے شکریہ ادا کیا۔ یو جی سی ایچ آر ڈی سی، مانو نے حال ہی میں UGC اسسمنٹ میں 66 مراکز میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔