Submitted by MSQURESHI on Tue, 06/21/2022 - 16:21
طلبہ تعلیمی اور تعمیری سرگرمیوں کے ساتھ صحت کا بھی خیال رکھیں PressRelease

مانو کے فاصلاتی کورسز کے امتحانات کا 14 جولائی سے آغاز

حیدرآباد، 21 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام 14 جولائی تا 7 اگست 2022 ، فاصلاتی طرز کے مختلف انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز کے لیے سالانہ امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر زائر حسین، کنٹرولر امتحانات کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایم اے (اردو، تاریخ، انگریزی، اسلامک اسٹڈیز، عربی، ہندی)، بی اے، بی ایس سی، بی کام، ڈپلومہ ان جرنلزم و ماس کمیونکیشن، سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ کے امتحانات منعقد ہوں گے۔ تفصیلی ٹائم ٹیبل یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://manuu.edu.in سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 

طلبہ تعلیمی اور تعمیری سرگرمیوں کے ساتھ صحت کا بھی خیال رکھیں

 پروفیسر عین الحسن کا اردو یونیورسٹی یومِ یوگا پر خطاب۔ طلبہ نے یوگا مشقیں کی

حیدرآباد، 21 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں آج بین الاقوامی یومِ یوگا کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے یوگا کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خطاب میں طلبہ سے اپیل کی کہ وہ مختلف تعلیمی اور تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خاص خیال رکھیں۔ صحت کے ضمن میں یوگا کی اہمیت مسلّم ہے۔ محترمہ فردوس تبسم ، اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ تعلیم و تربیت نے حکومت ہند کی ہدایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے طلبہ سے مختلف مشق اور آسنوں جیسے وندن، سدی لج، چترتھ چرن، کٹی چالن، گھٹنا سنچالن، تاڑسن، ششکاسن، وغیرہ کے ساتھ تمام سرگرمیوں کو کو بحسن و خوبی انجام دیا۔ اس موقع پر یوگا پروٹوکول کے تحت یوگا کے ساتھ ساتھ شرکا بیک گراؤنڈ ہلکی موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ نے اپنے خطاب میں طلبہ سے کہا کہ وہ یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں۔ رجسٹرار پروفیسر ایس کے اشتیاق احمد نے تمام شرکا کو یومِ یوگا کی مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ مانو میں پہلے سے ہی یوگاکا 10 روزہ سرٹیفکیٹ پروگرام (17 تا 26 جون) چل رہا ہے، نیز طالبات کی خصوصی ٹریننگ کے لیے گرلس ہاسٹل میں خواتین ٹرینر کی نگرانی میں یوگا ٹریننگ کا پروگرام چلایا جا رہاہے۔ یوگا تقریب کے صدر نشین پروفیسر محمد فریاد صدر شعبۂ ترسیل عامہ و صحافت نے پروگرام کی کاروائی چلانے کے ساتھ اپنے خیر مقدمی کلمات میں اس تقریب کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ یوگا کے تعلق سے بیداری کے لیے یونیورسٹی کے مختلف مقامات پر تصویری بینرز اور اسٹینڈیز وغیرہ کے اہتمام کے ساتھ ساتھ انڈور اسٹیڈیم میں پروجیکٹر کے ذریعہ یوگاکی اہمیت کو اجاگر کیا جارہاہے ۔ شرکاءمیں اسناد کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع معروف سائنٹسٹ پر وفیسر شکیل احمد ؛ پروفیسر مشتاق احمد آئی پٹیل، پرووسٹ بوائز ہاسٹلس؛ ڈاکٹر اے کلیم اللہ، ڈپٹی ڈائرکٹر نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود، ڈاکٹر علیم الدین، اسسٹنٹ پروفیسر، جناب معراج احمد، کلچرل کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر جرار احمد، اسسٹنٹ پروفیسر، جناب پی حبیب اللہ، اسسٹنٹ رجسٹرار، ڈاکٹر اقبال احمد، جناب بی بھکشاپتی، ریسرچ اسکالرس جناب اجمل علی ، احسان خان، مشیرہ، نزاکت علی، طلبہ، اساتذہ اور اسٹاف کی کثیر تعداد کے علاوہ اسٹاف کوارٹر میں مقیم افراد نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔