اردو یونیورسٹی میں جشن بہاراں کی تقریبِ تقسیم انعامات
حیدرآباد، 5 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں طلبہ یونین کے پروگرام ”جشنِ بہاراں“ کا کل شام آغا حشر کاشمیری آڈیٹوریم، نظامت فاصلاتی تعلیم میں جلسہ تقسیم انعامات منعقد ہوا۔ اس موقع پر پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، پروفیسر علیم اشرف جائسی، ڈین بہبودیِ طلبہ ، پروفیسر گھنٹہ رمیش، سابق پروفیسر شعبہ تعلیم و تربیت کے ہاتھوں طلبہ، کوآرڈینیٹرس اور طلبہ یونین عہدیداروں میں انعامات و سرٹیفکیٹ کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر صدارتی خطاب میں پروفیسر عین الحسن نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جشن بہاراں کے دوران ادبی، ثقافتی اور کھیل کود مقابلوں و مظاہروں میں طلبہ کی کارکردگی نہایت ہی شاندار رہی۔ اس کے لیے طلبہ کے ساتھ ساتھ ڈین بہبودیِ طلبہ پروفیسر علیم اشرف جائسی، ان کی ٹیم، طلبہ یونین اور دیگر تمام ذمہ داران قابل مبارکباد ہیں۔ انہوں طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ جشن بہاراں کے جوش و جذبہ کو برقرار رکھیں اور اسے فراموش نہ کریں۔
طلبہ یونین مشاورتی کمیٹی کے صدر نشین پروفیسر عبدالسمیع صدیقی اور کنوینر ڈاکٹر محمد یوسف خان، پروفیسر مشتاق احمد آئی پٹیل، پرووسٹ بوائز ہاسٹلس، ڈاکٹر وقار النسائ، پرووسٹ گرلز ہاسٹلس، طلبہ یونین کے عہدیداران ابو حمزہ، محمد حارث، انعم جہاں اور وقار احمد بھی شہہ نشین پر موجود تھے۔ محترمہ عصمت فاطمہ، اسسٹنٹ ڈین بہبودیِ طلبہ نے کاروائی چلائی۔ محمد مرسلین، صدر طلبہ یونین نے کی شکریہ ادا کیا۔ ابتداءمیں جشن بہاراں کے دوران منعقد ہوئے مختلف کھیل کود اور ادبی، ثقافتی مقابلوں کی جھلکیوں اور تصاویر پر مبنی ویڈیو دکھایا گیا۔
تعلیم نوبالغان حکومت بہار کا ”ڈریم پراجیکٹ“: محمد زماں خان
دینی مدارس کے لیے مانو ، اقوام متحدہ آبادی فنڈکے اورینٹیشن پروگرام سے بہار کے وزیر اقلیتی بہبود کا خطاب
حیدرآباد، 5 جولائی (پریس نوٹ) تعلیم نو بالغان پروگرام بہار سرکار کا ایک ڈریم پروجیکٹ ہے جو مدارس کے معیارِ تعلیم کو بلندکرنے میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔ حکومت بہار اس پروگرام کو زمینی سطح پر لاگو کرنے میں نہایت سنجیدہ ہے۔ مدارس کے فارغین نے ہر دور میں اپنی تاریخ رقم کی ہے اور آج ہم پھر اس پروگرام کے ذریعہ نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی جناب محمد زماں خان وزیر برائے اقلیتی بہبود، حکومت بہار نے کل یو این ایف پی اے کے پروگرام تعلیم نوبالغان کے تحت توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ، کشن گنج میں صدر مدرسین کے اورینٹیشن پروگرام میں کیا۔ یہ پروگرام حکومت بہار کی مدرسہ استحکامی اسکیم کا حصہ ہے۔ اس کے اہتمام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ بھی تعاون کر رہے ہیں۔ اورینٹیشن پروگرام میںکشن گنج اور ارریہ ضلع کے تقریباً 485 ملحقہ مدارس کے صدر مدرسین نے شرکت کی۔
محمد زماں خان نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس پروگرام کو لاگو کرنے اور آگے بڑھانے میں بہار سرکار پوری طرح سے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اور میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے صدر نشین جناب عبدالمتین سلفی نے شرکاءکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کا انتخاب کرنا ہم سب کے لئے نہا یت ہی عزت اور فخر کی بات ہے اس کے لیے میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا شکر گزار ہوں۔
بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے صدر نشین جناب منوج کما ر (آئی اے ایس) نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے سبھی شرکاءکا خیر مقدم کیا اور مبا رکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعہ بہار کے مدارس کا معیارِ تعلیم بلند ہوگا علمی اور تدریسی حکمت عملی میں جدت پیدا ہوگی۔ حکومت بہار، مدارس کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ اس پروگرا م کے تحت ہر مدرسہ سے دو اساتذہ یعنی نوڈل ٹیچرکا انتخاب صدر مدرس کو کرنا ہے تاکہ وہ ٹریننگ میں حصہ لے سکیں۔
جناب ڈاکٹر ندیم نور، اقوام متحدہ آبادی فنڈ نے کہا کہ تعلیم نو بالغان پروگرام کی ابتدا 2019 میں پورنیہ اور کٹیہار کے373 مدارس سے ہوئی، وہاں کے مدارس نے بڑے جوش و خروش اور ایمانی جذبہ کے ساتھ اس میں حصہ لیا اور اپنے مدارس میں اسکو لاگو کیا۔ صرف ایک سال کی مدت میں یہ پروگرام اتنا کامیاب اور مقبول ہو گیا کہ اس کو حکومت بہار نے پوری ریاست میں لاگو کیا۔
پروفیسر محمد شاہد ، پروجیکٹ ڈائرکٹر، تعلیم نو بالغان نے کہا کہ مدارس اسلامیہ کی سر زمین نہایت ہی زرخیز ہے۔ مدارس آج بھی ایسے بچوں کی تعلیمی کفالت کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں جن کا سماج میں کوئی پرسان حال نہیں۔ تعلیم نو بالغان پروگرام مدارس کے لئے کئی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے اس پروگرام سے جہاں ایک طرف اساتذہ نئی تدریسی حکمت عملی سے روشناس ہوں گے تو وہیں دوسری طرف طلباءو طالبات کے اندر تنقیدی شعور اورتخلیقی سوچ پیدا ہوگی جس سے ان کے اندر قوت فیصلہ، باختیاری اور مشاہداتی مہارتوں کا فروغ ہوگا۔
جناب سید انصاری، سکریٹری ، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے کہا کہ وہ تمام صدر مدرسین سے گزارش کرتے ہیں کہ اس پروگرام کو اپنے مدارس میں پوری طرح سے نافذ کریں۔محکمہ اقلیتی بہبود کے ڈائرکٹر جناب امیر آفق احمد فیضی نے مدرسہ استحکامی اسکیم کی افادیت پر روشنی ڈالی ۔
پروفیسر محمد فیض احمد پرنسپل ،سی ٹی ای،مانو،دربھنگہ انے نظامت کی اور شکریہ اداکیا۔اس موقع پر محترمہ کرتی، یو این ایف پی اے ،چیف بہار نے اپنی ٹیم کی بہترین کا ر کردگی کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈاکٹر شفاعت احمد،فرمان خان پروگرام مینیجر، عرفان خان ، محترمہ نہا ملک ، جناب نین ،جنید احمد اور دیگر ممبران نے انتظامی امور کی ذمہ داریاں نبھائیں۔