اُردو یونیورسٹی میں جشنِ بہاراں کے تحت جاب فیسٹ
حیدرآباد، 6 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، تربیت و تعیناتی سیل نے طلبہ یونین کے پروگرام جشنِ بہاراں 2022 کے تحت یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی، ڈپلوما، یو جی و پی جی طلبہ کے لیے سی ایس ای اکیڈیمی میں جاب فیسٹ (آف لائن و آن لائن) کا منگل کو اہتمام کیا۔ اس موقع پر پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلرنے مقام انٹرویو کا دورہ کیا اور بھرتی کرنے والے اداروں کے مندوبین کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے شارٹ لسٹ ہونے پر طلبہ کو مبارکباد بھی دی۔
ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج تربیت و تعیناتی سیل و کنوینر طلبہ یونین مشاورتی کمیٹی جشن بہاراں کے بموجب اس ڈرائیو میں جملہ 14 اداروں میں 4 کمپنیاں، 2 تعلیمی ادارے، ایک ٹی وی چینل، 2 غیر سرکاری تنظیموں اور 5 اسپتالوں کی ایچ آر ٹیموں نے شرکت کی اور طلبہ سے انٹرویو لیے۔ انٹرویو میں شرکت کرنے والے جملہ 373 امیدواروں میں سے 143 طلبہ کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ پروفیسر علیم اشرف جائسی، ڈین بہبودیِ طلبہ، پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، صدر نشین، طلبہ یونین مشاورتی کمیٹی ، پروفیسر بدیع الدین احمد، ڈین اسکول برائے کامرس و بزنس مینجمنٹ؛ ڈاکٹر بونتھو کوٹھیا، صدر مانو اساتذہ انجمن؛ طلبہ یونین کے عہدیداران محمد مرسلین، صدر؛ محمد ابو حمزہ، نائب صدر؛ محمد حارث، سکریٹری؛ انعم جہاں، جوائنٹ سکریٹری اور وقار احمد، خازن بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مانو کا اردو میڈیم اساتذہ کے لیے بیدرمیں تربیتی پروگرام
حیدرآباد، 6 جولائی (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اردو میڈیم اسکول اساتذہ کے لیے 14 جولائی 2022 کو مانو کالج آف ٹیچر ایجوکیشن، شاہین نگر، شاہ پور گیٹ، بیدر،کرناٹک میں ایک روزہ تربیتی پروگرام بعنوان ”اساتذہ کے لیے اکیسویں صدی کی مہارتیں“ کا انعقاد عمل میں لا یا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کی رجسٹریشن فیس دو سو روپے(Rs.200/-) رہے گی جو آن لائن رجسٹریشن فارم کے ساتھ دیے گئے بینک کی تفصیلات پر ادا کی جا سکتی ہے یا راست طور پر پروگرام کے دن ادا کی جا سکتی ہے۔ اساتذہ کو ظہرانہ اور پروگرام کِٹ کے ساتھ سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔ صرف50 اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/
مہدی بانو کو کامرس میں پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 6 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ مینجمنٹ و کامرس کی اسکالر مہدی بانو دختر سید مبارک صابر کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”ہندوستان میں وینچر کیپٹل فینانسنگ - منتخب کمپنیوں کا ایک مطالعہ“ پروفیسر نثار احمد آئی ملا کی نگرانی مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 24 جون کو منعقد ہوا تھا۔ وہ جناب سید عالم عرفان کی شریکِ حیات ہیں۔