سید عبدالباسط اندرابی کو کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی
PressRelease
سید عبدالباسط اندرابی کو کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 13جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی کے ریسرچ اسکالر سید عبدالباسط اندرابی ولد سید غیاث الدین اندرابی کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”ویب پر مبنی نیورل مشین ٹرانسلیشن سسٹم“ کے زیر عنوان تحریر کیا۔ پروفیسر عبدالواحد، ڈین اسکول آف ٹیکنالوجی، مانو ان کے سوپر وائزر اور ڈاکٹر عادل احمد لوائے، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کمپیوٹر سائنس، بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی، جموں و کشمیر ان کے شریک سوپروائزر تھے۔ ان کا وائیوا 16 جون کو منعقد ہوا تھا۔