Submitted by MSQURESHI on Thu, 07/14/2022 - 16:30
PRO Office Image اردو یونیورسٹی میں معذورین کے لیے جاب میلہ PressRelease

اردو یونیورسٹی میں معذورین کے لیے جاب میلہ

حیدرآباد، 14جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، تربیت و تعیناتی سیل نے Youth4Jobs فانڈیشن کے اشتراک سے 21 جولائی کو 10 بجے صبح تا 5 بجے شام اسپورٹس کمپلیکس، مانو کیمپس، گچی بالی، حیدرآباد میں جسمانی معذور امیدواروں کے لیے جاب میلہ کا اہتمام کیا ہے۔

ڈاکٹر محمد یوسف خان ، انچارج سیل کے بموجب جاب میلہ میں مانو کے موجودہ اور سابقہ طلبہ کے علاوہ بیرونی امیدوار بھی شرکت کرسکتے ہیں۔ اہلیت اور دیگر تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ خواہشمند امیدوار https://forms.gle/L31XfyAgekuWJ3ED9  پر اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے مانو سے 9848171044, 9502299914 یا Youth4Jobs فانڈیشن سے 733063771, 7032777492 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

اِرفاز احمد افسانہ کو سیاسیات میں پی ایچ ڈی

حیدرآباد، 14جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ سیاسیات کے ریسرچ اسکالر اِرفاز احمد افسانہ ولد محمد صادق کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”سیاسی شرکت اور بااختیاری: جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں گجر اور بکروال کا مطالعہ“ پروفیسر افروز عالم، صدر شعبہ کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 20 جون کو منعقد ہوا تھا۔