Submitted by MSQURESHI on Mon, 07/18/2022 - 11:12
تعلیم، سماجی انقلاب کا بہترین ذریعہ: ڈاکٹر عبدالقدیر PressRelease

تعلیم، سماجی انقلاب کا بہترین ذریعہ: ڈاکٹر عبدالقدیر

بیدر میں اردو یونیورسٹی کی جانب سے اساتذہ کا تربیتی پروگرام

حیدرآباد، 15 جولائی (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اساتذہ کے لیے ” اکیسویں صدی کی مہارتیں“ پر مبنی ایک روزہ تربیتی پروگرام کا مانو کالج آف ٹیچر ایجوکیشن، بیدر (کرناٹک) میں کل ا نعقاد عمل میں آیا۔اس پروگرام کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر، صدر نشین، شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشن، نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے سماجی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ اس میں اساتذہ اور اداروں کا اہم رول درکار ہے۔صدارتی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر صدیقی محمد محمود، ڈین، اسکول آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ نے اداروں کے مابین اشتراک پر زور دیا۔ مرکز کے ڈائرکٹر پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ ڈاکٹر صداقت علی خان، پرنسپل، مانو سی ٹی ای ،بیدر نے خیر مقدم کیا۔ پروگرام کی کاروائی ڈاکٹر مصبا ح انظر ،اسسٹنٹ پروفیسر،سی پی ڈی یو ایم ٹی نے چلائی۔اس پروگرام میںبیدرکے مختلف اسکولوں سے60 سے زائد اساتذہ نے شر کت کی۔پروگرام کے دوران مانو سی ٹی ای بیدر کے طلباءو طالبات کی جانب سے تیار کردہ تدریسی وسائل کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پہلے تکنیکی اجلاس میں ڈاکٹر طالب اطہر انصاری،اسو سی ایٹ پروفیسر،مانو سی ٹی ای،بیدر نے ’ا کتسابی مہارتوں‘ کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔دوسرے تکنیکی اجلاس میں ڈاکٹر جرار احمد،اسسٹنٹ پروفیسر،شعبہ تعلیم و تربیت،مانو نے ’ ڈیجیٹل خواندگی‘ اور تیسرے تکنیکی اجلاس میں پروفیسر صدیقی محمد محمود،ڈین،اسکول آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ، مانونے ’لائف اسکلس‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔

پروفیسر شمس الہدیٰ ، شعبہ اُردو مانو کے نئے صدر

حیدرآباد، 15 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے یونیورسٹی قواعد کے مطابق پروفیسر شمس الہدیٰ دریابادی کو شعبہ اُردو کا صدر مقرر کیا ہے۔ انہوں نے آج پروفیسر محمد فاروق بخشی سے عہدہ کا جائزہ لے لیا۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق وہ دو سال تک اس عہدہ پر فائز رہیں گے۔ شعبہ کے ریسرچ اسکالرس و طلبہ نے نئے صدر کے اعزاز میں آج صبح ایک تہنیتی تقریب منعقد کی۔