تدریس ایک چیلنج ہے۔ کلاس روم کے ہر لمحے کو کارآمد بنائیں
مانو میں ریفریشر کورس کا آغاز۔ پروفیسر گوپال ریڈی کا خطاب
حیدرآباد، 20جولائی (پریس نوٹ) تدریس ایک چیلنج ہے ۔ کلاس روم کے ہر لمحہ کو کارآمد بنائیں۔ اس کے لیے کلاس روم میں جانے سے قبل تیاری کریں۔ تدریس میں اختراعی طریقے اختیار کرتے ہوئے طلبہ کے ذہنوں کو روشن کرنے کی کوشش کریں کیوں کہ سیکھنا، زندگی بھر کا عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر گوجی گوپال ریڈی، پرو وائس چانسلر، مہاتما گاندھی یونیورسٹی، موتیہاری، بہار، نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، یو جی سی - مرکز برائے فروغ انسانی وسائل کی جانب سے منعقدہ ریفریشر کورس کے افتتاحی اجلاس میں کیا۔ سیاسیات اور نظم و نسق عامہ کے مضامین کے اساتذہ کے لیے منعقدہ ریفریشر کورس کا 2 اگست کو اختتام ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”اپنے سماج میں تبدیلی لائیں، سیاسیات کے موضوع میں کثیر علمی رویہ کو فروغ دیں، پیشہ ورانہ اداروں سے منسلک ہوں اور غیر تسلیم شدہ جرائد کی حوصلہ افزائی نہ کریں۔“
پروفیسر تحسین بلگرامی، ڈائرکٹر مرکز نے کہاکہ اس کورس کی تیاری میں کثیر علمی رویہ کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ پروفیسر افروز عالم، صدر شعبہ سیاسیات، مانو نے کہا کہ ہم نے اس بات کا خیال رکھا ہے کہ شرکائ، سیاسیات کے موضوع کے تمام پہلووں سے روشناس ہوں۔
ڈاکٹر خورشید عالم، اسسٹنٹ پروفیسر نے مہمان کا تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر معراج احمد مبارکی، اسسٹنٹ ڈائرکٹر مرکز نے شکریہ ادا کیا۔ یہ مرکز کی جانب سے منعقدہ یہ دوسرا آف لائن پروگرام ہے۔ واضح رہے کہ مانو کے یو جی سی - مرکز برائے فروغِ انسانی وسائل کو حال ہی میں ملک بھر کے مراکز میں تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔
------------------------------
مانو میں معذورین کے لیے آج جاب میلہ
حیدرآباد، 20جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، تربیت و تعیناتی سیل نے Youth4Jobs فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے 21 جولائی کو 10 بجے صبح تا 5 بجے شام اسپورٹس کمپلیکس، مانو کیمپس، گچی باﺅلی، حیدرآباد میں جسمانی معذور امیدواروں کے لیے جاب میلہ کا اہتمام کیا ہے۔
ڈاکٹر محمد یوسف خان ، انچارج سیل کے بموجب جاب میلہ میں مانو کے موجودہ اور سابقہ طلبہ کے علاوہ بیرونی امیدوار بھی شرکت کرسکتے ہیں۔ اہلیت اور دیگر تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ خواہشمند امیدوار https://forms.gle/