Submitted by MSQURESHI on Fri, 08/05/2022 - 16:50
PRO Office Image اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے تحت داخلے جاری PressRelease

طلبہ کو دو کورسز میں ایک ساتھ داخلہ کا موقع

اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے تحت داخلے جاری

حیدرآباد، 5 اگست (پریس نوٹ) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے موصولہ مکتوب کے مطابق اب طلبہ کو دو تعلیمی کورسز میں ایک ساتھ داخلہ دیا جاسکتا ہے۔ مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں فاصلاتی طرز پر داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایسے طلبہ جو روایتی(ریگولر) طرز تعلیم کے تحت کوئی کورس کر رہے ہوں وہ فاصلاتی تعلیم کے تحت اپنی پسند کے ایک اور کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

پروفیسر رضاءاللہ خان، ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022-23جولائی 2022 سیشن میں ایم اے (اردو، انگریزی، اسلامک اسٹڈیز)، بی اے اور بی کام کے علاوہ ڈپلوما ان ٹیچ انگلش ، ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، سرٹی فیکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹیفکیٹ کورس فنکشنل انگلش میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 20اکتوبر اور فیس ادائیگی کی آخری 31 اکتوبر مقرر ہے۔

جولائی 2022 سیشن کے لیے ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ manuu.edu.in/dde (داخلہ پورٹل manuuadmission.samarth.edu.in) پر دستیاب ہیں۔ مندرجہ بالا پروگرامس کے لیے درخواست فارم کو پراسپکٹس میں دیئے گئے رجسٹریشن فیس اور پروگرام فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنا ہوگا۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہیلپ لائن 040-23008463 اور 040-23120600 (ایکسٹنشن 2207 2208 & ) اور Toll free No.18004252958 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مزید تفصیلات کے لیے طلبہ نئی دہلی، کولکتہ، بنگلور، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ ، بھوپال، رانچی، سری نگر ، جموں، امراوتی، حیدرآباد ، نوح ،ورانسی اور لکھنو میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل ، سب ریجنل سنٹرس سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

مانو میں آزادی کا امرت مہوتسو

 ”ہر گھر ترنگا“ کے موضوع پر تحریری مقابلے

حیدرآباد، 5 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، مرکز برائے مطالعاتِ اردو ثقافت (سی یو سی ایس) کے زیر اہتمام آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر امرت مہوتسو کے تحت یومِ آزادی کے سلسلے میں طلبہ کے لیے تحریری مقابلے اور حب الوطنی کے نغموں کے مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں۔ شعبہ تعلیماتِ نسواں کے زیر اہتمام جدو جہد آزادی میں حصہ میں لینے والی خواتین کی تصویری نمائش کا سی یو سی ایس میں 15 اگست کو اہتمام کیا جائے گا۔ اس کا افتتاح پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کریں گے۔

ڈاکٹر احمد خان، ڈائرکٹر مرکز برائے مطالعاتِ اردو ثقافت کے بموجب تحریری مقابلوں کا موضوع ”ہر گھر ترنگا: اہمیت اور پیغام“ ہے۔ ملک بھر میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت یکم تا 15 اگست ہر گھر ترنگا لگانے کی مہم جاری ہے۔ خواہشمند طلبہ گوگل فارم https://forms.gle/uwsC4SYZU1w82rtD9 پر اپنا نام 9 اگست تک رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ اسی طرح حب الوطنی نغموں کے مقابلے کا بھی 10 اگست کو 2:30 بجے سی یو سی ایس سمینار ہال ، یونیورسٹی کیمپس میں انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ خواہشمند طلبہ گوگل فارم https://forms.gle/pVaKK5aw3A5ReV6s6 اپنا نام 9 اگست تک رجسٹر کرواسکتے ہیں۔ کامیاب طلبہ میں یومِ آزادی کے موقع انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی۔