Submitted by MSQURESHI on Mon, 08/22/2022 - 16:52
پروفیسر رحمت اللہ کی شعبہ نظم و نسق عامہ میں وداعی تقریب PressRelease

پروفیسر رحمت اللہ کی شعبہ نظم و نسق عامہ میں وداعی تقریب

 

حیدرآباد، 22 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ نظم و نسق عامہ کے زیر اہتمام پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پروفیسر شعبہ و سابق پرو وائس چانسلرکی وداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وہ اسی ماہ ریٹائر ہورہے ہیں۔ 18 اگست کو منعقدہ وداعی تقریب کی صدارت ڈاکٹر کنیز زہرہ، صدر شعبہ نے کی۔

ڈاکٹر کنیز زہرہ نے صدارتی خطاب میں پروفیسر رحمت اللہ ان کے تعلق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ عثمانیہ یونیورسٹی میں ریسرچ کے دور سے انہیں جانتی ہیں۔ پروفیسر رحمت اللہ نے شعبہ نظم نسق عامہ سے کے دیرینہ بانی صدر اور بانی ڈین اسکول برائے سماجی علوم کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دیں۔

ڈاکٹر اشتیاق احمد، اسسٹنٹ پروفیسر نظامت فاصلاتی تعلیم نے پروفیسر رحمت اللہ کو سخت محنت اور لگن سے کام کرنے والے انسان قرار دیا۔ ڈاکٹر سید نجی اللہ، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ نظم و نسق عامہ نے یونیورسٹی میں مختلف عہدوں پر نمایاں کارکردگی اور کرشنا دیوارایا یونیورسٹی میں ان کی وائس چانسلر شپ کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر احمد رضا، اسسٹنٹ پروفیسر، محترمہ روپا، نے بھی خطاب کیا۔

بڑی تعداد میں ریسرچ اسکالرس، طلبہ نے شرکت کی۔ رمیض طلحہ دانی، جیلانی، سدرہ، شکیل احمد نے اپنے استاد کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر سید نجی اللہ نے کاروائی چلائی اور ڈاکٹر احمد رضا نے شکریہ ادا کیا۔