نو نہالوں کا مستقبل سنوارنے مو ¿ثر تعلیم اور مناسب تربیت ضروری
اردو یونیورسٹی میں ٹمریز کے اردواساتذہ کے لیے تر بیتی پروگرام۔ پروفیسر عین الحسن کا خطاب
حیدرآباد، 24 اگست (پریس نوٹ) معیاری تعلیم اور اچھی تربیت کے ذریعہ نو نہالوں کا مستقبل سنوار ا جا سکتا ہے اس لیے موثر تدریس کے ساتھ مناسب تربیت ©ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن ،شیخ الجامعہ،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے یہاں کل تلنگانہ مائنارٹی ریزیڈینشیل اسکولوں کے اردو اساتذہ کے تربیتی پروگرام میں کیا۔وہ مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اردو ذریعہ ¿ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی) کے ذریعہ 12 دنوں تک چلائے جانے والے تربیتی پروگرام کی افتتاحی اجلاس میں صدارتی تقریر کر رہے تھے۔اس موقع پر جناب بی شفیع اللہ،سیکریٹری، مائنارٹی ریزیڈینشیل ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنس سو سائٹی (ٹمریز) نے کہا کہ اقلیتی طبقات کے ایک لاکھ بیس ہزار طلبہ ان اسکولوں میں معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے اساتذہ کو تاکید کی کہ انھیں نئی نسل کا مستقبل سنوارنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اس لیے غفلت برتنے کی کوئی گنجائش نہیں رہنی چاہیے۔ اس موقع پر مہمان مقرر ایم اے لطیف،اکیڈیمک ہیڈ، ٹمریز نے کہا کہ حکومت تلنگانہ اقلیتی طبقات کی تعلیمی ترقی کے لیے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے اس لیے طلبہ اور اساتذہ کو خاطر خواہ استفادہ کرنا چاہیے۔ اس موقع پر پروفیسرمحمد عبدالسمیع صدیقی،ڈائرکٹر ،مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ¿ اُردو ذریعہ ¿ تعلیم نے تر بیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر مصباح انظر، اسسٹنٹ پروفیسر، سی پی ڈی یو ایم ٹی، مانو نے افتتاحی اجلاس کی کار وائی چلائی اور ہدیہ تشکر پیش کیا۔ قبل ازیں، ڈاکٹر عبدالعلیم کی تلاوت قرآن سے افتتاحی اجلاس کا آغاز ہوا۔ پہلے تکنیکی اجلاس میں پروفیسر صدیقی محمد محمود، ڈین، اسکول آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ،مانو نے ’اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی‘ کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی نسل کو تعلیم سے آراستہ کرنے پر فخر محسوس کرنا چائیے۔ دوسرے تکنیکی ا جلاس میں پروفیسر محمد شاہد، شعبہ سوشیل ورک، مانو نے ’ تعلیم کے ذریعہ سماجی تبدیلی‘ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تیسرے تکنیکی اجلاس میں پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی،ڈاکٹر ،سی پی ڈی یو ایم ٹی ،مانو نے ’سننے اور پڑھنے کی صلاحیت ‘ پر اور آخری اجلاس میں ڈاکٹر فرحت علی، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ تعلیم و تربیت،مانو ’لکھنے کی مہارتوں ‘ پر روشنی ڈالی۔
اردو یونیورسٹی میں ٹمریز کے اردواساتذہ کے لیے تر بیتی پروگرام۔ پروفیسر عین الحسن کا خطاب
PressRelease