مانو آئی ٹی آئی حیدرآبادمیں داخلوںکا دوسرا مرحلہ
حیدرآباد، 25اگست (پریس نوٹ) انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 اگست مقرر کی گئی ہے۔ کونسلنگ 30اگست کو صبح 9.00 بجے سے آئی ٹی آئی، مانوکیمپس، گچی باو ¿لی میں ہوگی۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل کے بموجب مختلف آئی ٹی آئی ٹریڈز (ڈرافٹسمین سیول، الیکٹریشن، الیکٹرانکس میکانک، ریفریجریشن اینڈ ایر کنڈیشنر ٹیکنیشن، پلمبر) کی دستیاب مخلوعہ نشستوں کے لیے درخواست فارم دفتر آئی ٹی آئی، یونیورسٹی کیمپس یا ویب سائٹ manuu.edu.inسے حاصل کیے جاسکتے ہےں۔ مزید تفصیلات کے لیے شخصی طور پر دفتر آئی ٹی آئی سے یا فون نمبر 040-23008413یا 7032623941پر ربط کریں۔
مانو المونی ایسوسی ایشن کا چھٹواں اجلاس و سمینار ملتوی
حیدرآباد 25اگست (پریس نوٹ)صدر انجمن طلبائے قدیم، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، اعجاز علی قریشی کی اطلاع کے بموجب شہر حیدرآباد کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انجمن طلبائے قدیم نے اپنا پروگرام جو بروز ہفتہ بتاریخ 27اگست 2022کو سالار جنگ میوزیم میں مقرر تھا کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے
آئندہ تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جاے گا انجمن طلبائے قدیم کے اسی اجلاس کے دوران ”اردو یونیورسٹی سے تعلیم ہماری کامیابی کا راز“ موضوع پر اعلان کردہ سمینار اور تلنگانہ یس یس سی اردو میڈیم ٹاپرس کی تہنیت بھی مقرر تھی جو اب ملتوی کردی گئی ہے۔
مانو آفیسرس اسوسی ایشن کے نومنتخبہ عہدیداروں کی حلف برداری
حیدرآباد، 25اگست (پریس نوٹ) ”یونیورسٹی کی کارکردگی، تدریسی عملہ اور آفیسرس ودیگرغیر تدریسی عملہ میں ہم آہنگی پر منحصر ہے اور ان کی مجموعی محنتوں اور کوششوں سے یونیورسٹی کے معیار کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔“ ان خیالات کا اظہار پروفیسرسید عین الحسن، وائس چانسلر ، مانو نے کل مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی آفیسرس اسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کا انعقاد لائبریری آڈیٹوریم میں عمل میں آیا۔ انہوں نے نومنتخبہ عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے اس بات کا بھی تیقن دلایا کہ یونیورسٹی جہاں ضرورت ہو، اسوسی ایشن کا بھرپور تعاون کرے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ آفیسرس اسوسی ایشن یونیورسٹی کی ترقی کے کاموں میں بھرپورساتھ دے گی۔ یونیورسٹی میں حالیہ منعقدہ آفیسرس اسوسی ایشن کے انتخابات میں جناب محمد مجاہد علی، صدر؛ ڈاکٹر آفتاب عالم بیگ، نائب صدر ؛ ڈاکٹراسلم پرویز، سکریٹری؛ جناب عبدالقادر جوائنٹ سکریٹری؛ جناب محمد عامر بدر، خازن اورڈاکٹر بدیع الدین وڈاکٹر ریاض بطوراگزیکٹو ممبران منتخب ہوئے تھے۔ ڈاکٹر عباس خان ، چیف الیکشن آفیسر، الیکشن افسران ڈاکٹر محمد امتیاز عالم اور ڈاکٹر محمد مبشر احمد پر مشتمل کمیٹی کی نگرانی میں انتخابات ہوئے۔اسوسی ایشن کے صدرجناب محمد مجاہد علی نے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے افسران اپنے فرائض نہایت ہی محنت ‘ لگن اور ایمانداری سے انجام دیتے آرہے ہیں مگر ان کے مسائل حل طلب ہےں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیاانتظامیہ ان کے لیے جلدازجلد کوئی راستہ نکالنے کی کوشش کرے گا۔ سکریٹری اسوسی ایشن ڈاکٹر اسلم پرویز نے انتظامیہ کے غیر تدریسی اراکین کو پی ایچ ڈی کی اجازت دئیے جانے پر وائس چانسلر کا شکریہ اداکیا اورکہاکہ وہ آفیسرس جو پہلے ہی سے پی ایچ ڈی حاصل کرچکے ہیں اور دیگر لازمی تدریسی اہلیتوں کو پورا کرتے ہیں، انتظامیہ کوحسبِ موقع ان پربھی توجہ کرنی چاہیے۔ تقریب میںاسوسی ایشن کے نومنتخبہ ارکان نے اپنے عہدہ کی پاسداری کا حلف اٹھایا۔پروگرام میں تدریسی و غیر تدریسی اراکین عملہ کے علاوہ یونیورسٹی کی دیگر تنظیموں کے عہدہ داران نے بھی شرکت کی ۔ ڈاکٹر مبشر احمد کی تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا ۔ ڈاکٹر محمد امتیاز عالم اور جناب محمد عامر بدر نے نظامت کی۔ اسوسی ایشن کے نائب صدرجناب ڈاکٹر آفتاب بیگ نے شکریہ ادا کیا۔
مانو آئی ٹی آئی حیدرآبادمیں داخلوںکا دوسرا مرحلہ
PressRelease