Submitted by MSQURESHI on Tue, 09/06/2022 - 17:14
PRO Office Image اُردو یونیورسٹی میں فاصلاتی کورسز میں داخلے PressRelease

اُردو یونیورسٹی میں فاصلاتی کورسز میں داخلے

مزید تین کورسز کو یو جی سی کی منظوری۔ دینی مدارس کے طلبہ کے لیے سنہری موقع

حیدرآباد، 6 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022-23جولائی 2022 سیشن میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں میں مزید 3 کورسز عربی، تاریخ اور ہندی میں ایم اے کو بھی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی منظوری مل گئی ہے۔

پروفیسر رضاءاللہ خان، ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب کورسز ایم اے (اُردو، انگریزی، اسلامک اسٹڈیز، عربی، ہندی اور تاریخ)، بی اے اور بی کام کے علاوہ ڈپلوما ان ٹیچ انگلش ، ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، سرٹی فیکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹیفکیٹ کورس فنکشنل انگلش میں داخلے جاری ہیں۔ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 20اکتوبر اور فیس ادائیگی کی آخری 31 اکتوبر مقرر ہے۔

دینی مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا یہ سنہریٰ موقع ہے۔ 250 دینی مدارس کے کورسز کو مانو کے مختلف کورسز میں داخلے کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے موصولہ مکتوب کے مطابق اب طلبہ کو دو تعلیمی کورسز میں ایک ساتھ داخلہ دیا جاسکتا ہے۔ ایسے طلبہ جو روایتی(ریگولر) طرز تعلیم کے تحت کوئی کورس کر رہے ہوں وہ اپنی پسند کے ایک فاصلاتی کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ manuu.edu.in/dde (داخلہ پورٹل manuuadmission.samarth.edu.in) پر دستیاب ہیں۔ مندرجہ بالا پروگرامس کے لیے درخواست فارم کو پراسپکٹس میں دیئے گئے رجسٹریشن فیس اور پروگرام فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنا ہوگا۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہیلپ لائن 040-23008463 اور 040-23120600 (ایکسٹنشن 2207 2208 & ) اور ٹال فری نمبر 18004252958 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مزید تفصیلات کے لیے طلبہ نئی دہلی، کولکتہ، بنگلور، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ ، بھوپال، رانچی، سری نگر ، جموں، امراوتی، حیدرآباد ، نوح ،ورانسی اور لکھنو میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل ، سب ریجنل سنٹرس سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں یا ویب سائٹ manuu.edu.in/dde ملاحظہ کریں۔

 

قوم کی تعمیر میں اساتذہ کا اہم رول : پروفیسر عین الحسن

اردو یونیورسٹی میں قومی تعلیمی پالیسی پر لیکچر سیریز کا آغاز

حیدرآباد، 6 ستمبر (پریس نوٹ) استاد ملک کی تعمیر میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ ہمیں بحیثیت استاد بے لوث ہوکر طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا چاہیے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کل یو جی سی - مرکز فروغ انسانی وسائل کے زیر اہتمام ”قومی تعلیمی پالیسی 2020: اساتذہ کا بدلتا رول“ کے تحت لیکچر سیریز کے افتتاحی اجلاس میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ یہ سیریز 9 ستمبر تک جاری رہے گی۔

 ”شکشک پرو“ (جشنِ اساتذہ) لیکچر سیریز وزارتِ تعلیم اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے زیر اہتمام قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے فروغ میں اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کی جارہی ہے۔ پروفیسر عین الحسن نے قوم کی تعمیر کے لیے اساتذہ کو ایک طویل مدتی منصوبہ بندی کی تیاری پر زور دیا۔

مہمان مقرر ڈاکٹر شکیلہ شمسو جو نئی تعلیمی پالیسی میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی اور این ای پی ڈرافٹ کمیٹی کے سکریٹری تھیں نے کہا کہ ”تعلیمی پالیسی کے کلیدی مقاصد میں سے ایک تعلیم کے تمام شعبوں میں اختراع کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے این ای پی کو ایک ایسی پہل قرار دیا جو ہندوستان کے تعلیمی میدان میں وسیع پیمانے پر اصلاحات لائے گی۔

پروفیسر تحسین بلگرامی، ڈائرکٹر، یو جی سی ایچ آر ڈی سی نے کہا کہ لیکچر سیریز کے ذریعہ تعلیمی پالیسی کی تفہیم کو سہل بنانا مقصود ہے تاکہ اساتذہ کو ممکنہ مدد ہوسکے۔ آن لائن لیکچر سیریز میں شرکت کے لیے 528 درخواستیں موصول ہوئیں۔