اردو یونیورسٹی میں ”مِلٹس“ پر روڈ شو کا انعقاد
حیدرآباد، 21 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ نباتیات نے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ملٹس (آئی آئی ایم آر) کے اشتراک سے آج ”مِلٹس“ (چھوٹے اجناس) پر روڈ شو کا اہتمام کیا ۔ پروفیسر سید عین الحسن،وائس چانسلر نے آج دوپہر ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ کے روبروروڈ شو کا افتتاح انجام دیا۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار ان کے ہمراہ تھے۔ پروفیسر عین الحسن نے روزانہ کی غذا میں ملٹس کے استعمال کے متعلق عوامی شعور بیداری کی ستائش کی۔ انہوں نے آئی آئی ایم آر اور اردو یونیورسٹی میں اشتراک اور بہت جلد آئی آئی ایم آر کیمپس کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ آئی آئی ایم آر ایک اعلیٰ زرعی تحقیقی ادارہ ہے جو انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے تحت چھوٹے اجناس پر تحقیق میں مصروف ہے۔ملٹس میں باجرا، راگی وغیرہ شامل ہیں۔
پروفیسر سلمان احمد خان، ڈین اسکول برائے سائنسی علوم نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر ایس مقبول احمد، صدر حیاتیاتی سائنس نے خیر مقدمی خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 2023 کو ملٹس کے سال کے طور پر اعلان کیا ہے۔ وزارتِ تعلیم اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی ہدایات پر اردو یونیورسٹی مختلف پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ ڈاکٹر انورادھا نرالا، آئی آئی ایم آر ملٹس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر شکیل احمد، پروفیسر ایچ علیم باشا، ڈاکٹر معراج الاسلام رباب، ڈاکٹر ارا خان، ڈاکٹر صلاح الدین، ڈاکٹر مسرور فاطمہ اور بڑی تعداد میں اساتذہ، طلبہ اور غیر تدریسی عملہ نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔
اردو یونیورسٹی میں اساتذہ کے لیے ”ٹرین دی ٹرینر“ آن لائن ورکشاپ
حیدرآباد، 21 ستمبر (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام دینی مدارس اور اردو ذریعہ تعلیم سے منسلک اساتذہ اور اسسٹنٹ پروفیسرس کے لیے ٹرین دی ٹرینر (مدرس کی تربیت) پر 5 روزہ آن لائن ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لا یا جا رہا ہے۔ ورکشاپ 17 تا 21اکتوبر2022 کو منعقد ہو گا۔ اس پروگرام کی رجسٹریشن فیس دو سو روپے(Rs.200/-) رہے گی جو آن لائن رجسٹریشن فارم کے ساتھ دیے گئے بینک کی تفصیلات پر ادا کی جا سکتی ہے ۔اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/