شانہا ترنم کو خلیجی ممالک میں ہجرت کے موضوع پر پی ایچ ڈی
PressRelease
شانہا ترنم کو خلیجی ممالک میں ہجرت کے موضوع پر پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 22 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ سوشیل ورک کی اسکالر شانہا ترنم دختر جناب محمد وارث انصاری کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”مسلم خاندانوں میں خلیجی ممالک میں ہجرت کے اثرات: بہار کے گوپال گنج ضلع کا مطالعہ“ پروفیسر محمد شاہد رضا، صدر شعبہ کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 14 ستمبر کو منعقد ہوا تھا۔