Submitted by MSQURESHI on Mon, 09/26/2022 - 11:09
اردو یونیورسٹی اسٹاف ٹورنمنٹ ،پروفیسر عین الحسن نے انعامات تقسیم کیے PressRelease

اردو یونیورسٹی اسٹاف ٹورنمنٹ ،پروفیسر عین الحسن نے انعامات تقسیم کیے

حیدرآباد، 24 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود کے زیر اہتمام مولانا آزاد اسٹاف ٹورنمنٹ کی تقسیم انعامات تقریب کا کل شام انڈور اسٹیڈیم میں انعقاد عمل میں آیا۔5 ستمبر سے جاری اس ٹورنامنٹ  میں تقریباً 400 اسٹاف اراکین (مرد و خواتین) نے حصہ لیا۔

مہمانِ خصوصی پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے انعامات کی تقسیم کی۔

ٹورنمنٹ میں 100میٹر دوڑ مردوں کے 40 سال کے زمرہ میں شیخ ابراہیم نے پہلا مقام حاصل کیا، 40 سال سے زائد کے زمرہ میں غلام ایم عبداللہ اول رہے جبکہ ڈاکٹر محمد زبیر احمد نے 50 سال سے زائد کے زمرہ میں انعام اول حاصل کیا۔ خواتین 40 سال کے زمرہ میں ڈاکٹر آر سچترا، 40 سال سے زائد زمرہ میں جے جیوتی اول رہیں۔ ڈسکس تھرو مردوں میں جناب پی حبیب اللہ نے پہلا مقام حاصل کیا۔ خواتین میں گیتا پٹون اول رہیں۔ جاولین تھرو میں پی حبیب اللہ اور خواتین میں ڈاکٹر آر سچترا نے پہلا مقام حاصل کیا۔ شاٹ پٹ میں مردوں میں بی بکشا پتی اور خواتین میں گیتا پٹون نے انعام اول حاصل کیا۔ شطرنج میں مردوں میں محمد عامر اور خواتین میں ڈاکٹر آر سچترا نے پہلا انعام حاصل کیا۔ بیڈمنٹن ڈبلس مردوں میں پی حبیب اللہ اور شیخ نوید ؛ خواتین میں ڈاکٹر سچترا اور تنویر فاطمہ نے پہلا مقام حاصل کیا۔ بیڈمنٹن مکسڈ ڈبلس میں شیخ نوید اور شیخ زرینہ نے پہلا مقام حاصل کیا۔ ٹیبل ٹینس سنگلس میں مردوں میں جناب لقاءالرحمن اور خواتین میں محترمہ ثمینہ تبسم نے اول مقام حاصل کیا۔ ٹیبل ٹینس ڈبلس  مردو میں محمد مجاہد علی اور ڈاکٹر بی مرہری نے پہلا مقام حاصل کیا۔کیرم سنگلس مردوں میں جے دیویندر، خواتین میں جے جیوتی نے پہلا انعام حاصل کیا۔ کیرم مردوں کے ڈبلس میں شیخ منظور اور محمد عمران اور خواتین میں سی ارچنا اور جے جیوتی نے پہلا انعام حاصل کیا۔ والی بال میں پالی ٹیکنیک ٹیم نے جیت حاصل کی۔ کرکٹ میں مانو امیرالڈس کی جیت ہوئی۔ دونوں ٹیموں کے کپتان ڈاکٹر محمد یوسف خان تھے۔

پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار؛ پروفیسر عبدالعظیم، صدر نشین اسپورٹس اور گیمس کمیٹی، پروفیسر عبدالواحد، ڈین اسکول اف ٹکنالوجی ؛ پرووسٹ بوائز ہاسٹل پروفیسر مشتاق احمد آئی پٹیل؛ ڈاکٹر وقار النساء، پرووسٹ گرلز ہاسٹل؛ منیجر انڈین اوورسیز بینک، گچی باﺅلی برانچ؛ صدر مانوٹا ڈاکٹر بونتھو کوٹیا، جناب محمد مجاہد علی،صدر مانو آفیسرز اسوسی ایشن اور شیخ نوید ،صدر میوا نے بحیثیت مہمانانِ اعزازی شرکت کی۔

ڈاکٹر اے کلیم اللہ، ڈپٹی ڈائرکٹر ڈی پی ای اینڈ ایس، اساتذہ غیر تدریسی عملہ اور اسٹاف کے ارکان خاندان کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔