Submitted by MSQURESHI on Mon, 10/03/2022 - 11:13
PRO Office Image اردو یونیورسٹی میں گاندھی جینتی پر لیکچر PressRelease

اردو یونیورسٹی میں گاندھی جینتی پر لیکچر
حیدرآباد، 2 اکتومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، اسکول برائے تعلیم و تربیت کے زیر اہتمام جشنِ گاندھی جینتی 2022کا 3 اکتوبر کو 11 بجے دن آئی ایم سی پریویو تھیئٹر میں اہتمام کیا جارہا ہے۔
پروفیسر صدیقی محمد محمود، ڈین اسکول کے بموجب پروفیسر امبیکا دتہ شرما ، ڈین اسکول آف ہیومانٹیزاینڈ سوشیل سائنسس، ڈاکٹر ہریش گوڑ وشواودیالیہ، ساگر، مدھیہ پردیش ”گاندھی: وقت کے ساتھ اور وقت کے بعد“ کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن صدارت کریں گے۔ اسے آئی ایم سی کے یو ٹیوب چینل www.youtube.com/imcmanuu پر راست نشر کیا جائے گا۔