Submitted by MSQURESHI on Tue, 10/11/2022 - 16:36
PRO Office Image 20 اکتوبر آخری تاریخ۔ فالو آن کورسز کے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع PressRelease

اُردو یونیورسٹی میں فاصلاتی کورسز میں داخلے
20 اکتوبر آخری تاریخ۔ فالو آن کورسز کے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع
حیدرآباد، 11اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022-23جولائی 2022 سیشن میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں میں آن لائن داخلے کی آخری تاریخ 20اکتوبر اور فیس ادائیگی کی آخری 31 اکتوبر مقرر ہے۔
پروفیسر رضاءاللہ خان، ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب یو جی سی سے منظور شدہ کورسز ایم اے (اُردو، انگریزی، اسلامک اسٹڈیز، عربی، ہندی اور تاریخ)، بی اے اور بی کام کے علاوہ ڈپلوما ان ٹیچ انگلش ، ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، سرٹی فیکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹیفکیٹ کورس فنکشنل انگلش میں داخلے جاری ہیں۔
 ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ manuu.edu.in/dde (داخلہ پورٹل manuuadmission.samarth.edu.in) پر دستیاب ہیں۔ مندرجہ بالا پروگرامس کے لیے درخواست فارم کو پراسپکٹس میں دیئے گئے رجسٹریشن فیس اور پروگرام فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنا ہوگا۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہیلپ لائن 040-23008463 اور 040-23120600 (ایکسٹنشن 2207 2208 & ) اور ٹال فری نمبر 18004252958 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ویب سائٹ manuu.edu.in/dde ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
اسی دوران، نظامت فاصلاتی تعلیم کے انڈرگریجویٹ (2014 بیچ سے) اور پوسٹ گریجویٹ (2016 کے بیچ سے) پروگراموں کے فالو آن کورسزمیں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 17 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔