محمد ﷺ انسانیت کے لیے مشعل راہ: پروفیسر عین الحسن
مانو میں جشن میلاد النبی کا انعقاد۔ پروفیسر حسیب الدین قادری اور پروفیسر علیم اشرف کے خطاب
حیدرآباد، 12اکتوبر (پریس نوٹ) محمد ﷺ انسانیت کے لیے مشعل راہ اور نیکی اور سچائی کی مثال ہیں۔ ان کے رتبے کا ادراک تو دور کوئی ان کے مقام کا اندازہ بھی نہیں لگاسکتا۔ ان کے احکامات پر عمل کرنا، ان کے نقش قدم پر چلنا انسان کی ذاتی زندگی اور سماج دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی نے کل شام جشن میلاد النبی کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں کیا۔ دفتر، ڈین بہبودی طلبہ نے اس پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ قرآن فاﺅنڈیشن، حیدرآباد نے پروگرام کے انعقاد میں تعاون کیا۔ پروفیسر عین الحسن نے اس موقع پر اپنے نعتیہ اشعار بھی پیش کیے۔
پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری، ڈائرکٹر آئی کیو اے سی نے انگریزی خطاب میں کہا کہ نبی کریم ﷺ ہمیشہ سچائی پر قائم رہے۔ عام طور پر کہا جاتا ہے سچ کڑوا ہوتا ہے لیکن سچائی پر قائم رہنے سے مسائل کا حل آسان ہوجاتا ہے۔انہوں نے سورہ جمعہ میں موجود حضور اکرمﷺ کے ذکر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ خالق ہے اور مخلوق میں نبی اکرم ﷺ کا کوئی مقابلہ نہیں۔
پروفیسر سید علیم اشرف جائسی نے اچھی بولی ’کلمہ طیبہ‘ کے زیر عنوان اردو خطاب میں کہا کہ شیریں گفتار انسان کو دوزخ سے بچانے والے ہیں۔ انہوں نے حدیث کے حوالے سے کہا کہ کلمہ خیر کہنے والا با اخلاق مسلمان جو بہت زیادہ عبادت گزار نہ ہو وہ ایسے بڑے عابد سے بہتر ہے جو کلمہ خیر کہنے والا نہ ہو۔ انہوں نے بھی نعتیہ اشعار سنائے۔
پروفیسر عبدالسمیع صدیقی، جوائنٹ ڈین؛ پروفیسر نسیم الدین فریس، نظامت فاصلاتی تعلیم اور ڈاکٹر محمود کاظمی، صدر شعبہ ترجمہ نے طبع زاد نعتیہ اشعار پیش کیے۔ ڈاکٹر وقار النسائ، پرووسٹ گرلز ہاسٹلس ؛ ڈاکٹر پٹھان محمد وسیم، اسوسیئٹ پروفیسر ایجوکیشن اور طلبہ نے بھی نعتیں پڑھیں۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار؛ پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی 1 بھی شہ نشین پر موجود تھے۔
اسسٹنٹ ڈینس ڈاکٹر کے ایم ضیاءالدین نے خیر مقدم کیا، ڈاکٹر جرار احمد نے کارروائی چلائی اور محترمہ عصمت فاطمہ نے شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر عبدالعلیم، فاصلاتی تعلیم کی قرا ¿ت کلام پاک سے جلسے کا آغاز ہوا۔ پروگرام میں ڈاکٹر زائر حسین، کنٹرولر امتحانات، پروفیسر محمد عبدالعظیم، پراکٹر؛ پروفیسر فریدہ صدیقی، ڈین سماجی علوم؛ پروفیسر رضاءاللہ خان، ڈائرکٹر فاصلاتی تعلیم؛ پروفیسر مشتاق احمد آئی پٹیل، پرووسٹ بوائز ہاسٹلس؛ پروفیسر سنیم فاطمہ، مینجمنٹ و کامرس؛ ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنک، ڈاکٹر آمنہ تحسین، صدر شعبہ تعلیمات نسواں کے علاوہ اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور طلبہ نے شرکت کی۔
مانو میں جشن میلاد النبی کا انعقاد۔ پروفیسر حسیب الدین قادری اور پروفیسر علیم اشرف کے خطاب
PressRelease