شعبہ فارسی مانو میں گوشہ داراشکوہ کا افتتاح
شیخ الجامعہ، پروفیسر سید عین الحسن کے ہاتھوں دیواری مجلہ کی بھی اجرائی
حیدرآباد، 13اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ فارسی و وسطی ایشیائی مطالعات میں شیخ الجامعہ پروفیسر سید عین الحسن کے ہاتھوں آج گوشہ ¿ دارا شکوہ کا افتتاح اور دیواری مجلہ ” ارمغان “شمارہ نہم اکتوبر تا دسمبر کی بھی رسم رونمائی عمل میں آئی۔ شیخ الجامعہ نے دارا شکوہ کارنر کا افتتاح کرتے ہوئے نادر مخطوطات اور دارا شکوہ پر شائع شدہ مطبوعات کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ دارا شکوہ کی شخصیت اور اس کی عصری معنویت پر تلاش و جستجو اور تحقیق و اشاعت کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ مخفی گوشے جو ابھی تک منظر عام پر نہیں آئے ہیں عوام کی ان تک رسائی ہو سکے۔ گوشہ ¿ دارا شکوہ کے ساتھ دیواری مجلہ ”ارمغان “ کی رونمائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہتر قدم ہے جس سے طلباءو طالبات میں شوق بھی پیدا ہوگا اور شعبہ کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔
شیخ الجامعہ کے ہمراہ رجسٹرار، مانو پروفیسر اشتیاق احمد، پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی؛ ڈاکٹر زائر حسین، کنٹرولر امتحانات، پرو فیسر عزیز بانو، ڈین اسکول آف لینگویجز کے علاوہ دیگر شعبہ جات کے صدور و اساتذہ نے شرکت کی ۔ پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی، صدر شعبہ فارسی نے شعبہ کا تعارف اور علمی وادبی سرگرمیوں کا احاطہ کیا۔ ڈاکٹر سیدہ عصمت جہاں نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔ اس موقع پر شعبہ کے اساتذہ ڈاکٹر قیصر احمد، ڈاکٹر ایم ڈی رضوان اور ڈاکٹر جنید احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے بھی موجود تھے۔
شیخ الجامعہ، پروفیسر سید عین الحسن کے ہاتھوں دیواری مجلہ کی بھی اجرائی
PressRelease