Submitted by MSQURESHI on Thu, 10/20/2022 - 11:58
ڈاکٹر اختر پرویز کو ”بیسٹ لائبریرین“ ایوارڈ مانو میں فاصلاتی کورسز میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع جمیل احمد کو کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی PressRelease

ڈاکٹر اختر پرویز کو ”بیسٹ لائبریرین“ ایوارڈ

 حیدرآباد، 19اکتوبر (پریس نوٹ) سید حامد لائبریری، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے لائبریرین ڈاکٹر اختر پرویز کو باوقار ”ایس اے ایل آئی ایس - ڈاکٹر ہریش چندرا- سشیلا چندرا نیشنل بیسٹ لائبریرین ایوارڈ “ برائے سال 2020ءحاصل ہوا۔ انہیں یہ ایوارڈ لائبریری و انفارمیشن سائنس کے شعبہ میں غیر معمولی کارکردگی اور خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔

یہ ایوارڈ کو سوسائٹی فار دی اڈوانسمنٹ آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس (ایس اے ایل آئی ایس)، کوئمبتور نے 15 اکتوبر 2022 کو راجہ رام موہن رائے فاﺅنڈیشن، وزارتِ ثقافت، حکومت ہند (آر آر آر ایل ایف) کے تعاون سے منعقدہ قومی کانفرنس ”ٹرانسفارمیشن آف لرننگ ریسورسس ان ڈیجیٹل ایرا“ میں عطا کیا گیا۔ کانفرنس کا 13 تا 15 اکتوبر کے ایس رنگا سوامی کالج آف ٹیکنالوجی ، ٹاملناڈو میں انعقاد عمل میں آیا۔ ملک بھر سے 200 لائبریری ماہرین نے حصہ لیا۔

 --------------------------------------------------------------------------------------------------------

مانو میں فاصلاتی کورسز میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد، 19اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں میں آن لائن داخلے کی آخری تاریخ میں 10 نومبر تک توسیع کی گئی ہے جبکہ فیس کی ادائیگی کی تاریخ 15 نومبر کردی گئی ہے۔

پروفیسر رضاءاللہ خان، ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب یو جی سی - ڈسٹنس ایجوکیشن بیورو کی منظوری سے یہ توسیع کی گئی ہے۔ یو جی سی سے منظور شدہ کورسز ایم اے (اُردو، انگریزی، اسلامک اسٹڈیز، عربی، ہندی اور تاریخ)، بی اے اور بی کام کے علاوہ ڈپلوما ان ٹیچ انگلش ، ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، سرٹی فیکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹیفکیٹ کورس فنکشنل انگلش میں داخلے جاری ہیں۔

 یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے موصولہ مکتوب کے مطابق اب طلبہ کو دو تعلیمی کورسز میں ایک ساتھ داخلہ دیا جاسکتا ہے۔ ایسے طلبہ جو روایتی(ریگولر) طرز تعلیم کے تحت کوئی کورس کر رہے ہوں وہ اپنی پسند کے ایک فاصلاتی کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

 ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ manuu.edu.in/dde (داخلہ پورٹل manuuadmission.samarth.edu.inپر دستیاب ہیں۔ مندرجہ بالا پروگرامس کے لیے درخواست فارم کو پراسپکٹس میں دیئے گئے رجسٹریشن فیس اور پروگرام فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنا ہوگا۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہیلپ لائن 040-23008463 اور 040-23120600 (ایکسٹنشن 2207 2208 & ) اور ٹال فری نمبر 18004252958 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ویب سائٹ manuu.edu.in/dde ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

جمیل احمد کو کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی

حیدرآباد، 19اکتوبر (پریس نوٹ) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، سری نگر نے جناب جمیل احمد، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کمپیوٹر سائنس و آئی ٹی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا۔ انہوں نے ”Semantic Interoperability and Predictive Analytics in the Internet of Things for Smart Healthcare“ کے زیر عنوان پروفیسر روحی ناز میر (نگران) اور ڈاکٹر محمد احسن چشتی (معاون نگران) کے کی رہنمائی میں اپنا مقالہ تحریر کیا۔ ان کا وائیوا یکم اکتوبر 2022 کو منعقد ہوا تھا۔