Submitted by MSQURESHI on Thu, 10/20/2022 - 20:07
اردو یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان احمد خان عالمی سائنسدانوں کی باوقار اسٹانفورڈ فہرست میں شامل PressRelease

اردو یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان احمد خان عالمی سائنسدانوں کی باوقار اسٹانفورڈ فہرست میں شامل

 

 حیدرآباد، 20اکتوبر (پریس نوٹ) پروفیسر سلمان احمد خان، شعبہ ¿ کیمسٹری، ڈین اسکول آف سائنسس، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو امریکی یونیورسٹی اسٹانفورڈ کی جانب سے جاری کردہ بین الاقوامی سائنسدانوں کی باوقار فہرست ‘Updated Science wide Author database of Stanford Citation Indicators' میں دنیا کے 2 فیصد ممتاز سائنسدانوں میں مسلسل تیسرے سال جگہ دی گئی ہے۔
یہ ڈیٹا بیس اسٹانفوڈ یونیورسٹی، امریکہ کی جانب سے 10 اکتوبر 2022ءکو ایلسویئر بی وی میں شائع کیا گیا۔ وہ اسٹانفورڈ کی 2020، 2021 کی ”ممتاز بین الاقوامی سائنسدانوں کی فہرست“ میں بھی شامل رہے ہےں۔
انہیں دنیا بھر کے ایک لاکھ سائنسدانوں میں سے سی اسکور (سیلف سائٹیشن کے ساتھ اور اس کے بغیر)، 2 فیصد یا اس سے بہتر رینک حاصل کرنے والوں کی اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔ ڈیٹا تیار کرنے والوں نے دنیا بھر کے سائنسدانوں کی 22 زمروں اور 176 ذیلی زمروں میں درجہ بندی کی تھی۔
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے پروفیسر سلمان احمد کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کامیابی یونیورسٹی کے تحقیقی معیار کو اجاگر کرتی ہے۔ اس سے معاشرے کے مختلف پیچیدہ مسائل کے بہتر اور اختراعی حل کی تلاش میں مدد ملے گی۔
موقر حوالہ جاتی جرائد ایلسیویر ، اسپرنگر، ویلی وغیرہ میں پروفیسر سلمان احمد خان کے جملہ 185 تحقیقی مقالے شائع ہوئے ہیں۔ انہوں نے 4 کتابیں اور دو ابواب تحریر کیے۔ انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اپنی پی ایچ ڈی کی تکمیل کی تھی۔