Submitted by MSQURESHI on Mon, 10/31/2022 - 12:52
مانو میں ملبوسات کے ڈیزائن ایکسپو کا انعقاد PressRelease

مانو میں ملبوسات کے ڈیزائن ایکسپو کا انعقاد

حیدرآباد، 28 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں سمانا کالج آف ڈیزائن اسٹڈیز کی جانب سے چلائے جارہے فیشن اور انٹیریر ڈیزائننگ کے ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز کے طلبہ کی تیار کردہ ملبوسات کا کل محترمہ عرشیہ خان کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔
سمانا کالج کے ان ڈیزائنس کو جو نیو اکیڈیمی آف فیشن ڈیزائن، میلان، اٹلی کے منظور کردہ ہیں کو اس نمائش میں رکھا گیا ہے۔ آکانکشا کو 10 دن میں 10 عروسی لباس کی تیاری پر بہترین ڈیزائنر میڈل دیا گیا۔ تمام ڈیزائنرس جن کے ڈیزائن لگائے گئے تھے کو کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔
پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی 1، محترمہ سمانا موسوی، صدر نشین، ایس سی ڈی ایس اور جناب محمد الطاف حسین، ڈائرکٹر ایس سی ڈی ایس، پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی، صدر شعبہ فارسی؛ ڈاکٹر احمد خان، ڈائرکٹر سی یو سی ایس، محترمہ شیبا عباس، سی ای او، ایس سی ڈی ایس، محترمہ حیا فاطمہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

مانو میں یوم آزاد تقاریب کے ضمن میں کوئز مقابلہ
حیدرآباد، 28 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یوم آزاد تقاریب کا انعقاد 7 تا 11 نومبر اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں کوئز مقابلہ کا پہلا اور دوسرا مرحلہ 7 اکتوبر کو آن لائن گوگل فارم کے ذریعہ عمل میں لایا جائے گا جب کہ آخری مرحلہ 9 اکتوبر کو آف لائن منعقد ہوگا۔ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر جراراحمد کے مطابق مانو حیدرآباد کیمپس کے طلبہ اس مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ خواہشمند طلبہ کو گوگل فارم کے ذریعہ رجسٹریشن کرکے ٹیلی گرام گروپ جوائن کرنا ہوگا۔ اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات دیئے جائیں گے جب کہ حصہ لینے والے تمام طلبہ کو ای سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in ملاحظہ کریں۔