اردو یونیورسٹی اسٹاف ٹیم وائس چانسلرس کرکٹ کپ کے لیے روانہ
اردو یونیورسٹی اسٹاف ٹیم وائس چانسلرس کرکٹ کپ کے لیے روانہ
PressRelease
اردو یونیورسٹی اسٹاف ٹیم وائس چانسلرس کرکٹ کپ کے لیے روانہ
حیدرآباد، 31 اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اسٹاف کرکٹ ٹیم ”18 ویں آل انڈیا وائس چانسلرس کرکٹ کپ ٹی 20 ٹورنمنٹ 2022“میں حصہ لینے کے لیے ہریانہ روانہ ہوگئی ہے۔ ٹورنمنٹ چودھری چرن سنگھ ہریانہ ایگریکلچرل یونیورسٹی، ہسار میں 3 تا 15 نومبر منعقد ہوگا۔
ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنیک ٹیم کے کپتان ، جناب شیخ نوید، یو ڈی سی نائب کپتان اور ڈاکٹر اے کلیم اللہ، ڈپٹی ڈائرکٹر ، نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود منیجر و کھلاڑی ہوں گے۔ ان کے علاوہ جناب عبدالرب بن محسن، جناب سی متیالہ راﺅ، پروفیسر ابوالکلام، محمد رفیق عبداللہ، جناب محمد عامر، جناب شیخ محی الدین، جناب کے مہیش، جناب سید یوسف رضوی، جناب عبدالحفیظ، جناب محمد سلیم، جناب محمد ثاقب رضائ، جناب غلام محمد عبداللہ یونیورسٹی ٹیم میں شامل ہیں۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، رجسٹرار، فینانس آفیسر، صدر نشین (گیمس اینڈ اسپورٹس کمیٹی) اور منیجر، کنارا بینک، گچی باﺅلی برانچ نے ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔